بدھ‬‮ ، 23 اپریل‬‮ 2025 

آر ڈی اے کی عدم دلچسپی چھ ما ہ گزرنے کے باجود بھی میٹرو بس سروس منصبوبے کا مری روڈ پر کام مکمل نہ ہو سکا

datetime 22  دسمبر‬‮  2015
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (نیوزڈیسک ) راولپنڈی ڈیلولپمنٹ اتھارٹی (آر ڈی اے ) کی عدم دلچسپی چھ ما ہ گزرنے کے باجود بھی میٹرو بس سروس منصبوبے کا مری روڈ پر کام مکمل نہ ہو سکا ،پشاور موڑ انٹر چینج پر کام کی رفتار میں سست روی مزید 3ماہ میں بھی مکمل ہونے کا کوئی امکان نہیں جبکہ آرڈی اے بس سروس کے لیے کمانڈ اینڈ کنٹرول روم بھی قائم کرنے میں ناکام ہے ۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق راولپنڈی اسلام آباد میٹرو بس منصوبے کو افتتاح کو 6ماہ گزر گئے ہیں تاہم افتتاح کے بعد سے مری روڈ اور پشاور موڑ انٹر چینج پر کام سست روی کا شکار ہے موتی مہل پر پل کی تعمیر تو کر دی گئی ہے لیکن ملحقہ روڈ پر کارپٹنگ تاحال نہیں کی جا سکی اور نہ ہی پیلر ز کی منٹیننس ، اور فرنشنگ کا کام مکمل ہو سکا ہے ،پشاور روڈ انٹر چینج پر بھی کام سست روی کا شکار ہے جسکی وجہ سے انٹر چینج کی تکمیل آئندہ تین ماہ بھی مکمل ہوتی نہیں نظر آتی اس کے علاوہ آرڈی اےبس سروس کے لیے کنٹرول اینڈ کمانڈ روم کی تکمیل میں بھی ناکام ہے ، رپورٹس کے مطابق مری روڈ پر ٹھیکداروں نے کچھ کام کیا ہے جسمیں پوتھ ہولز شامل ہیں تاہم ابھی بھی بہت سے مصروف شاہرائیں ایسی ہیں جن پر ری کارپٹنگ کی ضرورت ہے ، اور کنٹریکڑ کی عدم موجودگی کی وجہ سے گزشتہ تین ہفتوں سے نظر ثانی کے حوالے سے کیا جانے والا اجلاس بھی نہیں ہوسکا ہے ،رپورٹس کے مطابق آر ڈی اے نے بس اسٹیشن پر پانی کی لیکج کے مسئلے کو بھی ابھی تک حل نہیں کیا ۔اس حوالے سے چیئرمین میٹروبس پروجیکٹ حنیف عباسی ہے کہ میٹرو بس سروس کا کمانڈ اینڈ کنٹرول روم اگلے ماہ کے اخر تک صدر میں قائم کر دیا جائے سینٹر کی بلڈنگ کا کام مکمل ہو گیا ہے تاہم کمپیوٹر اور شیشوں کی تنصیب کا م ادھورا ہے جس ہر 30دن لگیں گے ،انہوں نے کہا کہ پشاور موڑ انٹرچینج منصوبے پر ابھی مزید مٹیریل درکار ہے اوراس کی تکمیل میں مزید وقت لگے گا ۔ مری روڈ پر کام کو مکمل کیا جا رہا اور آنے والے دنوں میں مری روڈ پر میٹر بس منصوبے کا تمام مکمل کر لیا جائے گا ۔



کالم



Rich Dad — Poor Dad


وہ پانچ بہن بھائی تھے‘ تین بھائی اور دو بہنیں‘…

ڈیتھ بیڈ

ٹام کی زندگی شان دار تھی‘ اللہ تعالیٰ نے اس کی…

اگر آپ بچیں گے تو

جیک برگ مین امریکی ریاست مشی گن سے تعلق رکھتے…

81فیصد

یہ دو تین سال پہلے کی بات ہے‘ میرے موبائل فون…

معافی اور توبہ

’’ اچھا تم بتائو اللہ تعالیٰ نے انسان کو سب سے…

یوٹیوبرز کے ہاتھوں یرغمالی پارٹی

عمران خان اور ریاست کے درمیان دوریاں ختم کرنے…

بل فائیٹنگ

مجھے ایک بار سپین میں بل فائٹنگ دیکھنے کا اتفاق…

زلزلے کیوں آتے ہیں

جولیان مینٹل امریکا کا فائیو سٹار وکیل تھا‘…

چانس

آپ مورگن فری مین کی کہانی بھی سنیے‘ یہ ہالی ووڈ…

جنرل عاصم منیر کی ہارڈ سٹیٹ

میں جوں ہی سڑک کی دوسری سائیڈ پر پہنچا‘ مجھے…

فنگر پرنٹس کی کہانی۔۔ محسن نقوی کے لیے

میرے والد انتقال سے قبل اپنے گائوں میں 17 کنال…