لاہور ( این این آئی ) لاہور اورنج لائن میٹرو ٹرین منصوبے پر کام رکوانے کے لیے لاہور ہائیکورٹ میں متفرق درخواست دائر کر دی گئی ۔لاہور ہائیکورٹ میں درخواست گزار منیر احمد کی جانب سے دائر متفرق درخواست میں موقف اختیارکیا گیا کہ اورنج لائن ٹرین منصوبہ پر صحت کے فنڈز خرچ کیے جا رہے ہیں جس سے ہسپتالوں میں سہولتوں کا فقدان پیدا ہو چکا ہے ۔قانون کے تحت کسی بھی ترقیاتی منصوبہ کے لیے صحت کے لیے مختص کیے گئے فنڈز کو استعمال نہیں کیا جا سکتا لہٰذا عدالت اورنج لائن منصوبہ پر کام روکنے کا حکم جاری کرے