سوات ،کوئٹہ (نیوزڈیسک)پشین اور سوات میں گیس لیکج کے باعث دھماکوں میں 23افراد زخمی ہو گئے ۔تفصیلات کے مطابق سوات کے سیدو شریف اسپتال میں گیس سلنڈر کے دھماکے سے بچوں اور خواتین سمیت 17 افراد زخمی ہوگئے۔ دھماکے سے اسپتال کی کھڑکیوں اور دیواروں کو نقصان پہنچا۔ سیدو شریف اسپتال کے فوکل پرسن ڈاکٹر شاہ دوران کے مطابق دھماکہ چلڈرن وارڈ کے تھلیسمیا سینٹر میں گیس لیکیج کے باعث ہوا۔ دھماکے میں 5 خواتین اور 3 بچوں سمیت 17 افراد زخمی ہوگئے۔زخمیوں کو سیدو شریف اسپتال میں طبی امداد دی جارہی ہے ، اسپتال انتظامیہ کے مطابق تما م زخمیوں کی حالات خطرے سے باہر ہے۔ دوسری جانب بلوچستان کے شہر پشین کے علاقے یارو میں گیس لیکج سے مکان میں زبردست دھماکہ ہوا ،دھماکے سے میاں بیوی اور بچوں سمیت4 افراد زخمی ہو گئے ۔دونوں کے واقعات کے زخمیوںکو مقامی ہسپتالوں میں داخل کرا دیا گیا ہے ۔