چارسدہ (آئی این پی )چارسدہ کے علاقے پلاٹو کورونہ میں گھریلو تنازعے پر گھر میں گھس کر فائرنگ کر کے باپ اور بیٹے کو دو پوتوں سمیت قتل کر دیا گیا۔ پلاٹو کورونہ میں گھریلو تنازعے پر گھر میں گھس کر فائرنگ کر کے کمال نامی شخص کو باپ اور دو بیٹوں سمیت قتل کر دیا گیا۔ مقتول کی بیوی نے تھانہ سٹی میں ایف آئی آر درج کراتے ہوئے پولیس کو بتایا کہ مقتول کمال نے پانچ شادیاں کی تھی۔ اس کی ایک بیوی جو کہ افغانستان میں رہائش پذیر ہے اس کے بیٹے کامران اور بیٹی نے اس کے گھر میں گھس کر فائرنگ کی جس سے اس کا خاوند کمال، سسر اور دو بیٹے جاں بحق ہو گئے۔ پولیس نے لاشوں کو ڈسٹرکٹ ہیڈکوارٹرہسپتال چارسدہ منتقل کر دیا گیا جبکہ مقدمہ درج کر کے تفتیش شروع کر دی گئی ہے۔فائرنگ کے بعد ملزمان فرار ہوگئے۔ پولیس کاکہناہے کہ واقعہ جائیداد کے تنازع کی وجہ سے پیش آیا۔لاشوں کو ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹرہسپتال منتقل اور مقدمہ درج کرکے ملزمان کی تلاش شروع کردی گئی ۔
چارسدہ میں گھریلو تنازعے پر فائرنگ، باپ بیٹے سمیت چار افراد قتل
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
-
پیٹرول اور ڈیزل سستا کردیا گیا
-
عمران خان بھٹو
-
لائبہ اعجاز کیس میں نیا موڑ، پوسٹ مارٹم رپورٹ میں اہم انکشاف
-
ٹیسٹ کرکٹ کی تاریخ میں ایسا ریکارڈ قائم جو شاید کبھی نہ ٹوٹ سکے
-
طلبا اور سرکاری ملازمین کی موجیں، نومبر میں مسلسل 3 چھٹیاں ملنے کا امکان
-
عرفان پٹھان کو افغان کرکٹر راشد خان کے گھر دعوت کی ویڈیو مہنگی پڑگئی
-
زلزلے کے جھٹکے
-
صاحبزادہ فرحان نے ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل میں ابھیشیک شرما کا بڑا ریکارڈ توڑ دیا
-
اپنا گھر سکیم، شہریوں کے لیے قرض کا حصول مزید آسان ہوگیا
-
کراچی : گھر سے 5 افراد کی لاشیں ملنے کا واقعہ : پولیس سرجن ڈاکٹر سمیعہ کا اہم انکشاف
-
پیٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں مزید کمی کا امکان
-
شعیب ملک سے شادی کی افواہیں، اداکارہ ونیزہ ستار نے خاموشی توڑ دی
-
اسکولوں کے نئے اوقات کار کا نوٹیفکیشن جاری
-
اقرار الحسن کا چار روزہ جسمانی ریمانڈ منظور، این سی سی آئی اے نے عدالت میں پیش کردیا



















































