لاہور(نیوز ڈیسک) ہائی کورٹ میں ایان علی کی فردجرم عائد کئے جانے کے خلاف کیس کی سماعت۔ لاہور ہائی کورٹ کے جسٹس عبدالسمیع خان نے کیس کی سماعت کی۔ ایان علی کے وکیل لطیف کھوسہ نے عدالت میں موقف اختیار کیا کہ ٹرائل کورٹ نے حقائق سے ہٹ کر فرد جرم عائد کی، ٹرائل کورٹ کے فرد جرم عائد کرنے کے فیصلے کو کالعدم قرار دیا جائے، ایان علی مسافر کی تعریف پر پوری نہیں اترتی، ایان علی کو بورڈنگ پاس جاری نہیں کیا گیا تھا۔ عدالت نے نوٹس جاری کر کے کسٹم حکام سے19جنوری تک جواب طلب کر لیا۔