کراچی(نیوزڈیسک)رینجرز اختیارات میں کمی، طبل جنگ بج گیا، آج میدان لگے گا، پاکستان تحریک انصاف کراچی آج بروزمنگل رینجرز اختیارات میں کمی کے خلاف سندھ اسمبلی کا گھیراﺅ کرے گی کراچی کاامن رینجرز کو نیشنل ایکشن پلان کے تحت دئے گئے خصوصی اختیارات کے باعث بہتر ہوا ہے سندھ حکومت اپنی کرپشن اورسیاہ کرتوتوں پر پردہ ڈالنے کے لیے رینجرز کے اختیارات کو سلب کررہی ہے ان خیالات کا اظہار تحریک انصاف کراچی کے رہنما سبحان ساحل، راجہ اظہر، ریاض حیدر ،سرور راجپوت اوردیگر نے ٹرانسپورٹرز سے ملاقات کے دوران کیا۔