اتوار‬‮ ، 19 جنوری‬‮ 2025 

حساس اداروں نے بھارتی خفیہ ایجنسی کے گھناﺅنے عزائم خاک میں ملادیئے

datetime 22  دسمبر‬‮  2015
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

کوئٹہ (نیوزڈیسک )حساس اداروں نے بھارتی خفیہ ایجنسی کے گھناﺅنے عزائم خاک میں ملادیئے،حساس اداروں او رایف سی بلوچستان نے پاک افغان سرحدی علاقے یک مچھ ( دالبندین ) میں اسلحہ او رایمونیشن سے بھری گاڑی کو روک کر ا س سے بھاری تعداد میں اسلحہ برآمد کرلی تاہم علیحدگی پسند دہشتگردوں نے سیکورٹی فورسز پر فائر کھول دیا قانون نافذ کرنے والے اداروں نے بھر پور طریقے سے مقابلہ کیا جو تین گھنٹے تک جاری رہاجس میں ایک دہشتگرد ہلاک ہوگیا قابل اعتماد ذرائع کے مطابق انڈین انٹیلی جنس ایجنسی (raw)راءنے افغانستان سے بلوچستان میں دہشتگردی کا ایک بہت بڑا منصوبہ بنایا گیا تھا جو حسا س اداروں او رایف سی نے ناکام بنا دیا ذرائع کے مطابق اسلحہ افغانستان سے بلوچستان کے علاقے دالبندین بھیجا جا رہاتھا جو ایف سی اور دیگر حساس اداروں نے ناکام بنا دیا اس کامیا ب آپریشن میں مندر جہ ذیل اسلحہ اور ایمونیشن برآمد کیا گیا پکڑے جانے والے اسلحہ میں ایک عدد راکٹ لانچر 107ملی میٹر ، 10کلاشنکوف ،10عدد آر پی جی راکٹ ، 10عدد آر پی جی فیوز ، 30عدد ہینڈ گرنیڈ ،20عدد ہینڈ گرنیڈ فیوز ، 4عدد میگزین کلاشنکوف ، ایک عدد 12بور رپیٹر ، ایک عدد ٹیوٹا ڈبل کیبن گاڑی شامل ہیں ۔



کالم



خود کو کبھی سیلف میڈنہ کہیں


’’اس کی وجہ تکبر ہے‘ ہر کام یاب انسان اپنی کام…

20 جنوری کے بعد

کل صاحب کے ساتھ طویل عرصے بعد ملاقات ہوئی‘ صاحب…

افغانستان کے حالات

آپ اگر ہزار سال پیچھے چلے جائیں تو سنٹرل ایشیا…

پہلے درویش کا قصہ

پہلا درویش سیدھا ہوا اور بولا ’’میں دفتر میں…

آپ افغانوں کو خرید نہیں سکتے

پاکستان نے یوسف رضا گیلانی اور جنرل اشفاق پرویز…

صفحہ نمبر 328

باب وڈورڈ دنیا کا مشہور رپورٹر اور مصنف ہے‘ باب…

آہ غرناطہ

غرناطہ انتہائی مصروف سیاحتی شہر ہے‘صرف الحمراء…

غرناطہ میں کرسمس

ہماری 24دسمبر کی صبح سپین کے شہر مالگا کے لیے فلائیٹ…

پیرس کی کرسمس

دنیا کے 21 شہروں میں کرسمس کی تقریبات شان دار طریقے…

صدقہ

وہ 75 سال کے ’’ بابے ‘‘ تھے‘ ان کے 80 فیصد دانت…

کرسمس

رومن دور میں 25 دسمبر کو سورج کے دن (سن ڈے) کے طور…