حسن ابدال(نیوزڈیسک) وفاقی وزیردفاع خواجہ آصف نے کہا ہے کہ دہشت گردی کے خلاف جنگ میں گزشتہ ڈیڑھ سال میں پاکستان نے جو کامیابیاں حاصل کی ہیں وہ ہمارے ہمسایہ ملک میں موجود سولہ ممالک کی افواج مشترکہ طورپر بھی حاصل نہیں کرپائیں دہشت گردی کے خلاف جنگ میں پاکستان کی قربانیاں سب سے زیادہ ہیں ان خیالات کا اظہار انہوں نے کیڈٹ کالج میں یوم والدین کی تقریب کے موقع پر خطاب کرتے ہوئے کیا۔