کراچی(نیوزڈیسک)ایک شکست کے بعد دوسری شکست کے آثاربھی واضح ہوگئے،رینجرز کا کاری وار حکومت سندھ کو پریشانی پڑ گئی،رینجرز نے ڈاکٹر عاصم کیس کے نئے پراسیکیوٹر کی تعیناتی سندھ ہائیکورٹ میں چیلنج کردی ہے۔ درخواست کی فوری سماعت کی استدعا منظور کرلی گئی ہے۔حکومت سندھ نے گزشتہ روز پراسیکوٹر مشتاق جہانگیری کو ہٹا کرنثاردرانی کوسرکاری وکیل تعینات کیا تھا۔ درخواست کی سماعت جسٹس نعمت اللہ پھلپوٹو کی سربراہی میں 2 رکنی بینچ کرے گا۔ واضح رہے کہ اس کیس کی سماعت کرنے والے جج جسٹس نعمت اللہ پھلپوٹو وہی ہیں جنہوں نے نے سابق وزیرپٹرولیم ڈاکٹر عاصم کی بریت سے متعلق تفتیشی افسر کی رپورٹ مسترد کرتے ہوئے حکم دیا ہے کہ عدالت نے قرار دیا ہے کہ بادی النظر میں لگتا ہے کہ جرم ہوا ہے اس لئے ملزم کو حراست میں لیا جائے اور انسداد دہشت گردی کی عدالت میں پیش کیا جائے