بھمبر/ برنالہ (نیوزڈیسک) آزاد کشمیر کے سابق وزیر اعظم و کشمیر پی ٹی آئی کے صدر بیرسٹر سلطان محمود چوہدری نے ایک روز میں کشمیر پی ٹی آئی کے دو سیکریٹریٹ کا افتتاح کیا۔ پہلے ضلعی سیکریٹیریٹ کا افتتاح بھمبر میں کیا۔ جس میں پارٹی کے تمام ضلعی عہدیداران موجود تھے۔ جن میں ایڈیشنل سیکریٹری جنرل ڈاکٹر انعام الحق، نائب صدر چوہدری رزاق، ضلعی صدر چوہدری ریاض احمد، عبدالرﺅف کاشر، حاجی عبداللہ، سابق ممبر ضلع کونسل چوہدری مرید حسین، ڈاکٹر امتیاز اٹلی،ٹائیگر فورس کے سینئر نائب صدر حیدر رﺅف کاشر، اور دیگر قائدین نے بھی شرکت کی۔ جبکہ بعد ازاں بیرسٹر سلطان محمود چوہدری نے برنالہ میں بھی کشمیر پی ٹی آئی کے تحصیل ہیڈ کوارٹر کے سیکریٹریٹ کا افتتاح کیا۔ اس موقع پر کشمیر پی ٹی آئی کے مرکزی چیف آرگنائزر چوہدری ظفر انور،اوورسئیز بورڈ کے چئیرمین چوہدری حمید پوٹھی،میرپورڈویژن کے صدر چوہدری ایوب،ضلعی چوہدری صدیق ، خواتین آرگنائزنگ کمیٹی کی ممبرکائنات حبیب،ملک مالک،سابق سیکریٹری چوہدری عنایت، سیکریٹری سوشل میڈیاعمر شہزاد،نمبردار نیاز،میرپور سٹی کے صدرچوہدری منشائ، سابق ڈپٹی ایڈمنسٹریٹر چوہدری امجد محمود اور دیگر قائدین بھی موجود تھے۔