کوئٹہ ( این این آئی )ایران سے آنےوالے زائرین کی 40بسوں پرچھاپے،ایسی چیزیں برآمد کہ حکام کو بھی چپ لگ گئی،پاک ایران تعلقات میں خرابی کاخدشہ،ایران سے آنے والے زائرین کی 40بسوں پر کسٹم کا چھاپہ 20کروڑ روپے سے زیادہ کا سامان برآمد ۔ذرائع نے دعویٰ کیا ہے کئی بسوں کے اندر اسلحہ بھی دیکھا گیا ہے ، تفصیلات کےمطابق ایران میںزیارتوں کے بعد زائرین جن تعلق پاکستان کے مختلف علاقوں سے بتایا جا تاہے بسوں میں اسمگلنگ کا سامان بھر کر کوئٹہ لاتے تھے اس کے بعد اندرون پاکستان ساما ن منتقل کیا جا تا اس میںقیمتی کالین ، کپڑے ، پٹرول ، ایرانی سامان ، ایرانی برتن او ردیگر سامان شامل ہوتا تھا یہ کافی عرصے سے زائرین بسوںمیں بھر کر کوئٹہ لاتے تھے کیونکہ تفتان سے لیکر علمداد روڈ تک ان کو مکمل سیکورٹی فراہم کی جاتی تھی اور کسی بھی جگہ زائرین کی بسوں کی چیکنگ نہیں کی جاتی تھی جس کی وجہ سے وہ با آسانی سمگلنگ کا سامان ایران سے بسوں کے ذریعے کوئٹہ لاتے تھے کسٹم حکام نے بروقت کارروائی کرکے 40بسوںمیں سمگلنگ کا سامان جو لایا جا رہاتھا قبضے میںلے لیا او ر بسوں کو اور سامان کو قبضے میںلے لیا ہے جس کی مالیت 20کروڑ روپے بتائی جاتی ہے ذرائع نے دعویٰ کیا ہے کئی بسوں کے اندر اسلحہ بھی دیکھا گیا ہے مگر سیکورٹی پوائنٹ سے کسی بس کو روک کر اسلئے چیکنگ نہیں کی گئی تاکہ کوئی دہشتگرد کسی بس کو نقصا ن نہ پہنچا سکے اس بارے میں تحقیقات جاری ہے کہ کب سے یہ اسمگلنگ کا سامان زائرین ایران سے کوئٹہ اور کوئٹہ سے اندرون بلوچستان لے جاتے تھے مزید تحقیقات جاری ہے ۔واضح رہے کہ ایران سے ہر قسم کی اشیاءکی کھلے عام عرصہ دراز سے سمگلنگ جاری ہے مگراندرون بلوچستان اسلحہ سمگلنگ کامعاملہ انتہائی حساس ہے اس بارے میں مناسب تحقیق کی ضرورت ہے بلوچستان میں بدامنی کے واقعات اور اسلحہ سپلائی جیسے حساس مسئلے پرپاک ایران تعلقات میں خرابی کااندیشہ ہے۔