لاہور ( نیوزڈیسک) اپنے بچوں پر گہری نظر رکھیں!پنجاب میں وہ ہوگیا جس کے بارے میں کوئی بتاتا ہی نہیں،سنسنی خیز انکشافات،پنجاب میں بچے اور بچیوں کے اغوا ءمیں خوفناک حد تک اضافہ ہو گیا ، رواں سال کے پہلے گیارہ مارہ میں 934بچوں کو اغوا کیا کیا، مغویوں میں زیادہ تعداد بچیوں کی ہے جبکہ 25معصوم بچوں اور بچیوں کو ملزموں نے تاوان کیلئے اغوا ءکیا جن میں سے زیادہ تر بچوں کو والدین نے اپنی مدد آپ کے تحت اغوا کاروں سے تاوان دے کر بازیاب کروایا۔ نجی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق پنجاب کے مختلف علاقوں سے بچوں کے اغوا ءکی وارداتیں جاری ہیں۔ بچوں کو اغوا ءکرنے والے مختلف گروہ ہیں جن میں سے کچھ کمسن بچوں اعر بچیوں کو بڑے ہسپتالوں، تفریح گاہوں، پارکوں اور گلی محلوں سے اٹھا کر ملک کے دیگر شہروں کے بے اولاد جوڑوں،سرکس والوں اور بیرون ملک فروخت کرتے ہیں۔ ان گروہوں کو پکڑنے کیلئے پولیس کے پاس کوئی واضع طریقہ کار موجود نہیں ہے۔ لاہور کے جناح ہسپتال میں ساہیوال سے علاج کیلئے آنے والے ایک بچے کے اغوا ءکی سی سی ٹی وی فوٹیج ملنے کے بوجود پولیس اغوا کار کو گرفتار نہیں کر سکی ہے۔ رپورٹ کے مطابق 2015 ءکے پہلے گیارہ ماہ میں 414معصوم بچوں اور 494بچیوں کو اغوا کیا گیا۔ پولیس کے مطابق اغوا ءکاروں کے گروپوں میں خواتین اور مرد دونوں شامل ہوتے ہیں۔ یہ افراد ان بچوں کی ریکی کرتے ہیں اور جیسے ہی موقع ملتا ہے وہ اپنا کام کر جاتے ہیں۔
اپنے بچوں پر گہری نظر رکھیں!پنجاب میں وہ ہوگیا جس کے بارے میں کوئی بتاتا ہی نہیں
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
-
پیٹرول اور ڈیزل سستا کردیا گیا
-
عمران خان بھٹو
-
لائبہ اعجاز کیس میں نیا موڑ، پوسٹ مارٹم رپورٹ میں اہم انکشاف
-
ٹیسٹ کرکٹ کی تاریخ میں ایسا ریکارڈ قائم جو شاید کبھی نہ ٹوٹ سکے
-
طلبا اور سرکاری ملازمین کی موجیں، نومبر میں مسلسل 3 چھٹیاں ملنے کا امکان
-
عرفان پٹھان کو افغان کرکٹر راشد خان کے گھر دعوت کی ویڈیو مہنگی پڑگئی
-
زلزلے کے جھٹکے
-
صاحبزادہ فرحان نے ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل میں ابھیشیک شرما کا بڑا ریکارڈ توڑ دیا
-
اپنا گھر سکیم، شہریوں کے لیے قرض کا حصول مزید آسان ہوگیا
-
کراچی : گھر سے 5 افراد کی لاشیں ملنے کا واقعہ : پولیس سرجن ڈاکٹر سمیعہ کا اہم انکشاف
-
پیٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں مزید کمی کا امکان
-
شعیب ملک سے شادی کی افواہیں، اداکارہ ونیزہ ستار نے خاموشی توڑ دی
-
اسکولوں کے نئے اوقات کار کا نوٹیفکیشن جاری
-
اقرار الحسن کا چار روزہ جسمانی ریمانڈ منظور، این سی سی آئی اے نے عدالت میں پیش کردیا



















































