اتوار‬‮ ، 19 جنوری‬‮ 2025 

کراچی میں داعش اور القاعدہ کی خواتین کا نیٹ ورک بے نقاب ،خواتین دہشت گردوں کی شادیاں کرانے میں اہم کردار ادا کرتی تھیں نام بھی سامنے آ گئے

datetime 21  دسمبر‬‮  2015
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

کراچی(نیوز ڈیسک)کراچی میں دولت اسلامیہ اور القاعدہ کی خواتین کا نیٹ ورک بے نقاب ہونے کے بعد قانون نافذ کرنے والے ادارے حرکت میں آ گئے ہیں۔ اب تک دہشت گردوں کی سہولت کار 6خواتین کو حراست میں لے کر تفتیش شروع کر دی گئی ہے۔ قانون نافذ کرنے والے اداروں نے داعش اور القاعدہ سے تعلق پر مزید3 خواتین کو حراست میں لے لیا ہے جبکہ 3خواتین کو ہفتے کو حراست میں لیا گیا تھا۔ خواتین کے قبضے سے لیپ ٹاپ بھی ملے ہیں۔ ذرائع کاو¿نٹر ٹیررزم ڈیپارٹمنٹ کے مطابق لیپ ٹاپ سے اہم دستاویزات ملی ہیں اور ای میل کاو¿نٹ کی جانچ پڑتال کا سلسلہ بھی جاری ہے۔ قانون نافذ کرنے والے اداروں کو زیر حراست خواتین کی نشاندہی پر مزید 13 خواتین کی تلاش جاری ہے۔ ذرائع کے مطابق قاری یوسف اور عادل بٹ کی اہلیہ ، سعد عزیز کی بیوی اور ساس ، خالد یوسف باری کی اہلیہ ، عمر کاٹھیور کی اہلیہ سے تفتیش مکمل کر لی گئی۔ خواتین فنڈنگ اور دہشت گردوں کی شادیاں کرانے میں اہم کردار ادا کرتی ہیں۔ زیر حراست خواتین میں سے 3 کا یونیورسٹیز میں اچھا اثر و رسوخ بتایا گیا ہے۔ انچارج کاو¿نٹر ٹیررزم ڈیپارٹمنٹ راجہ عمر خطاب نے سانحہ صفورا میں ملوث دہشت گردوں کی نشاندہی پر تفتیش کے بعد دہشت گردوں کو سہولت فراہم کرنے والی خواتین کا 19 رکنی گروپ بے نقاب کیا تھا۔



کالم



خود کو کبھی سیلف میڈنہ کہیں


’’اس کی وجہ تکبر ہے‘ ہر کام یاب انسان اپنی کام…

20 جنوری کے بعد

کل صاحب کے ساتھ طویل عرصے بعد ملاقات ہوئی‘ صاحب…

افغانستان کے حالات

آپ اگر ہزار سال پیچھے چلے جائیں تو سنٹرل ایشیا…

پہلے درویش کا قصہ

پہلا درویش سیدھا ہوا اور بولا ’’میں دفتر میں…

آپ افغانوں کو خرید نہیں سکتے

پاکستان نے یوسف رضا گیلانی اور جنرل اشفاق پرویز…

صفحہ نمبر 328

باب وڈورڈ دنیا کا مشہور رپورٹر اور مصنف ہے‘ باب…

آہ غرناطہ

غرناطہ انتہائی مصروف سیاحتی شہر ہے‘صرف الحمراء…

غرناطہ میں کرسمس

ہماری 24دسمبر کی صبح سپین کے شہر مالگا کے لیے فلائیٹ…

پیرس کی کرسمس

دنیا کے 21 شہروں میں کرسمس کی تقریبات شان دار طریقے…

صدقہ

وہ 75 سال کے ’’ بابے ‘‘ تھے‘ ان کے 80 فیصد دانت…

کرسمس

رومن دور میں 25 دسمبر کو سورج کے دن (سن ڈے) کے طور…