کراچی(نیوزڈیسک) کراچی کے علاقے لیاری سے گرفتار ملزم اور بابا لاڈلا کے چھوٹے بھائی ذاکر لاڈلا نے انکشاف کیا ہے کہ میں بابا لاڈلا اور زاہد لاڈلا کے لیاری سے جانے کے بعد گروپ کو منظم کرنے میں مصروف تھا لیکن رینجرز اور پولیس کے چھاپوں سے گینگ وار ٹوٹ پھوٹ کا شکار ہو چکی ہے۔ گینگ وار کے کئی ملزمان بلوچستان، پنجاب اور اندرون سندھ میں روپوش ہیں۔ گینگ وار کے کئی اہم کمانڈرز چمن بارڈر کے اطراف میں موجود ہیں۔ میرا بھائی زاہد لاڈلا آپریشن کے ڈر سے بیرون ملک فرار ہو چکا ہے۔ ذاکر لاڈلا نے بتایا کہ کراچی میں بھتہ خوری کے لئے 12 سے 14 سال کے بچوں کو استعمال کیا جاتا ہے۔ واٹس کے ذریعے ایک دوسروں سے رابطے ہوتے ہیں۔