اسلام آباد (آن لائن) معروف ستارہ شناسوں نے سال 2016 کو پاکستان میں کھیلوں کی مکمل بحالی کا سال قرار دیا ہے پاکستان کی سپر لیگ کامیاب ہو گی اگلے سیزن میں بھارت سمیت کئی ممالک کرکٹ کے اس ایونٹ میں شامل ہوں گے ۔ بھارت اور پاکستان کے درمیان کرکٹ بھی بحال ہو جائے گی ۔ عمران خان تیسری شادی کر لیں گے ۔ سابق صدر آصف علی زرداری کے لئے 2016 مشکلات جبکہ سابق صدر پرویز مشرف کے لئے آسانیاں لائے گا ۔ عرب دنیا اور جنوبی ایشیاء پر سیکورٹی کے مسائل میں اضافہ ہو جائے گا ۔ ایس اے جعفری ، این جی قادری ، جی ڈی مکیش نے 2016 بارے اپنی تازہ ترین پیش گوئیاں کی ہیں جس میں کئی اہم چیزوں بارے بتایا ہے ۔ پیش گوئیوں میں کہا گیا ہے کہ وزیر اعظم نواز شریف کے مداحوں میں اضافہ ہو گا۔ بلاول بھٹو زرداری پیپلزپارٹی کی ڈوبتی کشتی کے لئے ناخدا ثابت ہوں ے موسم کی شدت میں اضافہ ہو گا ڈاکٹر طاہر القادری کے حوالے سے بھی سال 2016 بہت اہم سال ثابت ہو گا ان کی چلائی جانے والی تحریک کامیابیوں کی جانب گامزن ہو گی ایم کیو ای م قائد الطاف حسین کو نقصانات اٹھانا ہوں گے ۔