کراچی(نیوز ڈیسک)ڈاکٹرعاصم کے خلاف دہشت گردوں کے سہولت کار ہونے کے مقدمے میں اسپیشل پبلک پراسیکیوٹرکو تبدیل کردیاگیا، مشتاق جہانگیری کی جگہ نثار احمد درانی اسپیشل پراسیکیوٹر مقرر کیا گیا ہے ذرائع حکومت سندھ کا کہنا ہے کہ ڈاکٹرعاصم کے خلاف کیس میں اسپیشل پراسیکیوٹرتبدیل کردیاگیا۔اسپیشل پراسیکیوٹرمشتاق جہانگیری کوہٹا کر ان کی جگہ سینئروکیل نثار احمد درانی کو اسپیشل پراسیکیوٹر مقرر کیا گیا ہے۔ وزیراعلیٰ سندھ سید قائم علی شاہ نے پراسیکیوٹر کی تبدیلی کی منظوری دی،نوٹیفکیشن جاری کردیا گیا ۔مشتاق جہانگیری نے پراسیکیوٹر کے عہدے سے ہٹائے جانے کے خدشے کا اظہار کیا تھا۔