اتوار‬‮ ، 19 جنوری‬‮ 2025 

3,2,1نہیں 9گھنٹے انتظار،طلباءکس کااورکیوں انتظارکرتے رہے

datetime 20  دسمبر‬‮  2015
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاڑکانہ(نیوزڈیسک)لاڑکانہ میں شہید بے نظیر بھٹو میڈیکل یونیورسٹی کے پہلے کانووکیشن میں طلبہ وطالبات نے مہمان خصوصی وزیراعلیٰ سندھ کا کئی گھنٹوں تک انتظار کیا اور بیزار ہوکر کچھ طلبہ بغیراسناد لیے احتجاجاً واپس چلے گئے۔شہید محترمہ بے نظیر بھٹو میڈیکل یونیورسٹی میں ہوا پہلا کانووکیشن۔ کانووکیشن کے مہمان خصوصی تھے وزیراعلیٰ سندھ سید قائم علی شاہ۔مگرانھیں یونیورسٹی پہنچنے میں ہوگئی نو گھنٹے کی تاخیر جوطلبہ کے لیے بن گئی امتحان۔
پاس آؤٹ کرنے والے طلبہ وطالبات نے صبح نو بجے سے مہمان خصوصی کا شروع کیا انتظار۔دس بجے، گیارہ، بارہ، دوپہر کا ایک۔ یہاں تک کے گھڑی نے بجا دیے شام کے چار۔مگر سی ایم کی سواری نہ آئی۔کچھ طلبہ وطالبات پھربھی رہے منتظرتو کچھ احتجاجاً یہ شکوہ کرتے ہوئے گھرکو سدھارے کہ وہ یہاں کھانا کھانے نہیں ڈگریاں لینے آئے ہیں۔نو گھنٹے بعد آخر کار وزیر اعلی سندھ یونیورسٹی پہنچ ہی گئے۔طلبا وطالبات کا طویل انتظار ہوا ختم ۔سید قائم علی شاہ نے کانووکیشن میں اتنے کم طلبہ وطالبات کو دیکھا تو معذرت کرنے میں دیرنہ لگائی۔ان کا کہنا تھا کہ اہم اجلاسوں میں شرکت کی وجہ سے کانووکیشن میں غیر معمولی تاخیر سے آنے پر اساتذہ اور طلبا و طالبات سے معذرت خواہ ہوں ۔معذرت کےبعد سید قائم علی شاہ نے یونیورسٹی کے زیر انتظام میڈیکل کالجز کے سو طلبہ و طالبات میں گولڈ میڈل اور شیلڈز تقسیم کیں۔



کالم



خود کو کبھی سیلف میڈنہ کہیں


’’اس کی وجہ تکبر ہے‘ ہر کام یاب انسان اپنی کام…

20 جنوری کے بعد

کل صاحب کے ساتھ طویل عرصے بعد ملاقات ہوئی‘ صاحب…

افغانستان کے حالات

آپ اگر ہزار سال پیچھے چلے جائیں تو سنٹرل ایشیا…

پہلے درویش کا قصہ

پہلا درویش سیدھا ہوا اور بولا ’’میں دفتر میں…

آپ افغانوں کو خرید نہیں سکتے

پاکستان نے یوسف رضا گیلانی اور جنرل اشفاق پرویز…

صفحہ نمبر 328

باب وڈورڈ دنیا کا مشہور رپورٹر اور مصنف ہے‘ باب…

آہ غرناطہ

غرناطہ انتہائی مصروف سیاحتی شہر ہے‘صرف الحمراء…

غرناطہ میں کرسمس

ہماری 24دسمبر کی صبح سپین کے شہر مالگا کے لیے فلائیٹ…

پیرس کی کرسمس

دنیا کے 21 شہروں میں کرسمس کی تقریبات شان دار طریقے…

صدقہ

وہ 75 سال کے ’’ بابے ‘‘ تھے‘ ان کے 80 فیصد دانت…

کرسمس

رومن دور میں 25 دسمبر کو سورج کے دن (سن ڈے) کے طور…