اتوار‬‮ ، 19 جنوری‬‮ 2025 

سانحہ صفورا،تحقیقات کادائرہ وسیع ،معاملہ پنجاب تک پہنچ گیا،اہم گرفتاری

datetime 20  دسمبر‬‮  2015
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

کراچی(نیوزڈیسک)سانحہ صفورا کی تحقیقات میں ایک اہم پیش رفت ہوئی ہے ۔ ایک ملزم کراچی جبکہ دوسرا گوجرانوالا سے گرفتار کرلیا گیا ۔ کراچی سے گرفتار ملزم شہر میں ایک نجی کالج کا چیف ایگزیکٹو ہے ۔کراچی میں محکمہ انسداد دہشت گردی کے انچارج راجا عمر خطاب کے مطابق کلفٹن شون سرکل کے قریب کارروائی کرتے ہوئے ایک نجی کالج کے سی ای او عادل مسعود کو گرفتار کیا گیا ۔عادل مسعود بٹ سانحہ صفورہ کے مرکزی ملزم سعد عزیز کا بزنس پارٹنر اور سانحہ صفورہ کا سہولت کار بھی ہے ۔دوران تفتیش ملزم نے اعتراف کیا کہ کراچی میں دہشت گرد خواتین کا نیٹ ورک بھی کام کررہا ہے ۔ادھر انٹیلی جنس ذرائع کے مطابق سانحہ صفورا میں ملوث ایک اور اہم ملزم حافظ عمر عرف حفیظ کو گوجرانوالا سے گرفتار کرکے اس کے قبضے سے حملے میں استعمال کیا گیا پستول برآمد کرلیا گیا ہے ۔محکمہ داخلہ سندھ نے حافظ عمرکی زندہ یا مردہ گرفتاری پر 25 لاکھ روپے انعام مقرر کیا تھا۔حافظ عمر رینجرز کے برگیڈیئر پر حملے ، پولیس موبائلوں اور اسکولوں پر گرینیڈ حملوں ، ایک امریکی ڈاکٹر پر قاتلانہ حملے سمیت سبین محمودکے قتل اور بوہری مسجد پر حملے میں بھی ملوث ہے ۔سانحہ صفورا میں اب تک طاہر منہاس ،سعد عزیز ، حافظ ناصر، عشرت اظہر، اسدالرحمان ، عبداللہ پٹھان ، حافظ عمر، سلیمان ، فرحان یوسف اور خالد یوسف باری کو شامل کیا گیا ہے جبکہ 5 دہشت گرد اب بھی مفرور ہیں



کالم



خود کو کبھی سیلف میڈنہ کہیں


’’اس کی وجہ تکبر ہے‘ ہر کام یاب انسان اپنی کام…

20 جنوری کے بعد

کل صاحب کے ساتھ طویل عرصے بعد ملاقات ہوئی‘ صاحب…

افغانستان کے حالات

آپ اگر ہزار سال پیچھے چلے جائیں تو سنٹرل ایشیا…

پہلے درویش کا قصہ

پہلا درویش سیدھا ہوا اور بولا ’’میں دفتر میں…

آپ افغانوں کو خرید نہیں سکتے

پاکستان نے یوسف رضا گیلانی اور جنرل اشفاق پرویز…

صفحہ نمبر 328

باب وڈورڈ دنیا کا مشہور رپورٹر اور مصنف ہے‘ باب…

آہ غرناطہ

غرناطہ انتہائی مصروف سیاحتی شہر ہے‘صرف الحمراء…

غرناطہ میں کرسمس

ہماری 24دسمبر کی صبح سپین کے شہر مالگا کے لیے فلائیٹ…

پیرس کی کرسمس

دنیا کے 21 شہروں میں کرسمس کی تقریبات شان دار طریقے…

صدقہ

وہ 75 سال کے ’’ بابے ‘‘ تھے‘ ان کے 80 فیصد دانت…

کرسمس

رومن دور میں 25 دسمبر کو سورج کے دن (سن ڈے) کے طور…