اتوار‬‮ ، 19 جنوری‬‮ 2025 

دہشتگردی سے سب سے زیادہ کون متاثرہوا،برطانوی اخبارکی رپورٹ نے تہلکہ مچادیا

datetime 20  دسمبر‬‮  2015
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

کراچی(نیوزڈیسک)دہشت گردی کا عالمی انڈیکس جاری کردیا گیا جس کے مطابق دنیا بھر میںدہشت گردی کا سب سے زیادہ شکار مسلمان ہیں۔ برطانوی اخبارمیں شائع ہونے والی رپورٹ کے مطابق دہشت گردی کے شکار دس سرفہرست ملکوں میں مسلمان ممالک سرفہرست ہیں۔ ہلاکتوں کے اعتبار سے عراق سرفہرست رہا ۔برطانوی اخبار کے مطابق دہشت گردی کے واقعات دنیا بھر میں بڑھ رہے ہیں جس کا نتیجہ عالمی بد امنی ، بے چینی اور عدم تحفظ کا احساس ہے۔گلوبل ٹیررزم انڈیکس ظاہر کرتا ہے کہ عالمی طور پر اسی فیصد ہلاکتیں صرف پانچ ممالک میں ہوئیں۔ 2014میں دنیا بھر میں دہشت گرد حملوں میں32658افراد ہلاک ہوئے جو2013کے مقابلے میں80فی صد زیادہ تھے۔ گزشتہ سال دہشت گردی سے سب سے زیادہ متاثرہ ٹاپ دس میں سات مسلم اکثریتی ممالک ہیں۔برطانوی اخبار”انڈی پینڈنٹ “ کے مطابق جی ٹی آئی رپورٹس میں یہ بھی کہا گیا ہے کہ 2014میںدہشت گردی کی مجموعی ہلاکتوں میں 78فی صد ہلاکتیں پانچ ممالک عراق، افغانستان، نائیجیریا، پاکستان اور شام میں ہوئیں۔گزشتہ برس دہشت گردی کی کارروائیوں میں سب سے زیادہ متاثر ملک عراق رہا۔گلوبل ٹیرررزم انڈیکس کے اعدادوشمار کے مطابق 2014میں عراق میں دہشت گردی سے9929ہلاکتیں ہوئیں۔ کسی ایک ملک میں یہ ایک سال میں سب سے زیادہ ہلاکتیں تھیں۔160ممالک کے اعدادوشمار میں یہ بات بھی سامنے آئی کہ گزشتہ بر س سب سے زیادہ دہشت گردی کی کارروائیاں نائیجیریا میں ہوئیں جہاں2014میں دہشتگردی میں7512افراد مارے گئے، یہ ہلاکتیں2013کے مقابلے میں تین سو فی صد زیادہ تھیں۔نائیجیریامیں تقریباً نصف مسلمان اور نصف عیسائی ہیں۔دہشت گردی سے سب سے زیادہ متاثرہ گیارہ میں دس ممالک میں مہاجرین اور اندرونی نقل مکانی کی شرح سب سے زیادہ ہے۔



کالم



خود کو کبھی سیلف میڈنہ کہیں


’’اس کی وجہ تکبر ہے‘ ہر کام یاب انسان اپنی کام…

20 جنوری کے بعد

کل صاحب کے ساتھ طویل عرصے بعد ملاقات ہوئی‘ صاحب…

افغانستان کے حالات

آپ اگر ہزار سال پیچھے چلے جائیں تو سنٹرل ایشیا…

پہلے درویش کا قصہ

پہلا درویش سیدھا ہوا اور بولا ’’میں دفتر میں…

آپ افغانوں کو خرید نہیں سکتے

پاکستان نے یوسف رضا گیلانی اور جنرل اشفاق پرویز…

صفحہ نمبر 328

باب وڈورڈ دنیا کا مشہور رپورٹر اور مصنف ہے‘ باب…

آہ غرناطہ

غرناطہ انتہائی مصروف سیاحتی شہر ہے‘صرف الحمراء…

غرناطہ میں کرسمس

ہماری 24دسمبر کی صبح سپین کے شہر مالگا کے لیے فلائیٹ…

پیرس کی کرسمس

دنیا کے 21 شہروں میں کرسمس کی تقریبات شان دار طریقے…

صدقہ

وہ 75 سال کے ’’ بابے ‘‘ تھے‘ ان کے 80 فیصد دانت…

کرسمس

رومن دور میں 25 دسمبر کو سورج کے دن (سن ڈے) کے طور…