ہفتہ‬‮ ، 18 جنوری‬‮ 2025 

سابق وزیرخارجہ نے اپنی ہی سابق حکومت پربجلی گرادی ،تہلکہ خیزانکشاف

datetime 20  دسمبر‬‮  2015
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد(نیوزڈیسک)سابق وزیر خارجہ حنا ربانی کھر نے کہا ہے کہ امریکا پاکستان میں فوجی حکومتوں سے معاملات طے کرنے کو ترجیح دیتا آیا ہے جس کی وجہ سے ملک میں فوج کا اثر و رسوخ ناگزیر ہو چکا، پاکستان میں جمہوری عمل بار بار معطل ہونے میں امریکا کا بھی کردار ہے کیونکہ اس نے ایک کے بعدایک فوجی آمر کی حمایت کی۔ہفتہ کو ایک غیر ملکی خبر رساں ادارے سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ سیاست دانوں کا بنایا گیا آئین بغیر کسی ترمیم کے صرف دو مرتبہ لاگو ہوا، ایک مرتبہ 2010 کے بعد چار سال تک، جبکہ دوسری مرتبہ 1956 سے 1958 تک لاگو کیا گیا۔انہوں نے کہا کہ سابق صدر آصف علی زرداری کے دور میں فوج نے اپنی پالیسیاں تبدیل کر لی تھیں،پاکستان کے پاس ایک ہی وقت میں خطے میں سرگرم تمام دہشت گرد گروہوں سے نمٹنے کی صلاحیت نہیں تھی۔ حناربانی کھر نے یہ ماننے سے انکار کر دیا کہ پاکستانی فوج ہی ملک چلا رہی ہے۔سابق وزیر خارجہ نے کہاکہ کسی فوجی اور سویلین حکومت نے بھارت کے ساتھ تجارتی تعلقات نارمل کرنے کا عزم نہیں دکھایاتاہم زرداری حکومت نے اس شعبے میں بے پناہ کام کیا۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان کو لندن اور واشنگٹن کی بجائے کابل اور دہلی کے ساتھ بہترین تعلقات کی ضرورت ہے۔



کالم



خود کو کبھی سیلف میڈنہ کہیں


’’اس کی وجہ تکبر ہے‘ ہر کام یاب انسان اپنی کام…

20 جنوری کے بعد

کل صاحب کے ساتھ طویل عرصے بعد ملاقات ہوئی‘ صاحب…

افغانستان کے حالات

آپ اگر ہزار سال پیچھے چلے جائیں تو سنٹرل ایشیا…

پہلے درویش کا قصہ

پہلا درویش سیدھا ہوا اور بولا ’’میں دفتر میں…

آپ افغانوں کو خرید نہیں سکتے

پاکستان نے یوسف رضا گیلانی اور جنرل اشفاق پرویز…

صفحہ نمبر 328

باب وڈورڈ دنیا کا مشہور رپورٹر اور مصنف ہے‘ باب…

آہ غرناطہ

غرناطہ انتہائی مصروف سیاحتی شہر ہے‘صرف الحمراء…

غرناطہ میں کرسمس

ہماری 24دسمبر کی صبح سپین کے شہر مالگا کے لیے فلائیٹ…

پیرس کی کرسمس

دنیا کے 21 شہروں میں کرسمس کی تقریبات شان دار طریقے…

صدقہ

وہ 75 سال کے ’’ بابے ‘‘ تھے‘ ان کے 80 فیصد دانت…

کرسمس

رومن دور میں 25 دسمبر کو سورج کے دن (سن ڈے) کے طور…