ہفتہ‬‮ ، 11 اکتوبر‬‮ 2025 

رینجرز کے اختیارات ،ذوالفقارمرزانے زرداری کوبچالیا،وجہ جان کرآپ دنگ رہ جائیں گے

datetime 19  دسمبر‬‮  2015
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

کراچی (نیوزڈیسک) سندھ اسمبلی میں رینجرز اختیارات کی قرارداد لانے اور ایجنڈے کی جلد تکمیل سمیت اسپیکر کے رویئے پر صوبے کی اپوزیشن جماعتوں نے حکومت کے خلاف گرینڈ الائنس بنانے کا فیصلہ کرلیا۔سابق وزیر داخلہ سندھ ذالفقار مرزا نے گرینڈ الائنس میں مشروط شمولیت کی حامی بھرتے ہوئے کہا کہ اگر گرینڈ الائنس میں ایم کیو ایم یا سابق صدر پرویز مشرف کو شامل کیا گیا تو وہ الائنس کا حصہ نہیں بنیں گے۔ ذوالفقار مرزا کا کہنا تھا کہ آصف زرداری سے لڑائی کی بڑی وجہ ایم کیو ایم ہے اور ان کی الائنس میں شمولیت ناقابل قبول ہے۔سندھ حکومت کے خلاف گرینڈ الائنس بنانے کے لیے کراچی میں وفاقی وزیر مرتضی جتوئی کی رہائش گاہ پر اہم اجلاس ہوا جس میں فنگشنل لیگ کے رہنما اور وفاقی وزیر صدرالدین راشدی، مسلم لیگ (ن) کے رہنما اور وزیر مملکت حکیم بلوچ، ڈاکٹر ذوالفقارمرزا، لیاقت جتوئی،ارباب غلام رحیم، غوث بخش مہر،شاہ محمدشاہ قوم پرست رہنما ایاز لطیف پلیجو، جلال شاہ ، جام مددعلی،امیربخش بھٹو اور صفدرعباسی سمیت دیگر نے شرکت کی۔اجلاس میں سندھ حکومت کے خلاف گرینڈ الائنس بنانے کا فیصلہ کرتے ہوئے طے کیا گیا کہ رینجرز اختیارات کو مشروط کرنے کے خلاف تمام جماعتیں یکساں موقف اختیار کریں گی جب کہ سندھ حکومت کی ناقص پالیسیوں کے خلاف احتجاج کو فیصلہ کن بنانے کے لیے گرینڈ الائنس دھرنے بھی دے گا۔سابق وزیر داخلہ سندھ ذالفقار مرزا نے گرینڈ الائنس میں مشروط شمولیت کی حامی بھرتے ہوئے کہا کہ اگر گرینڈ الائنس میں ایم کیو ایم یا سابق صدر پرویز مشرف کو شامل کیا گیا تو وہ الائنس کا حصہ نہیں بنیں گے۔ ذوالفقار مرزا کا کہنا تھا کہ آصف زرداری سے لڑائی کی بڑی وجہ ایم کیو ایم ہے اور ان کی الائنس میں شمولیت ناقابل قبول ہے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



دنیا کا واحد اسلامی معاشرہ


میں نے چار اکتوبر کو اوساکا سے فوکوشیما جانا…

اوساکا۔ایکسپو

میرے سامنے لکڑی کا ایک طویل رِنگ تھا اور لوگ اس…

سعودی پاکستان معاہدہ

اسرائیل نے 9 ستمبر 2025ء کو دوحہ پر حملہ کر دیا‘…

’’ بکھری ہے میری داستان ‘‘

’’بکھری ہے میری داستان‘‘ محمد اظہارالحق کی…

ایس 400

پاکستان نے 10مئی کی صبح بھارت پر حملہ شروع کیا‘…

سات مئی

امریکی وزیر خارجہ مارکو روبیو نے وزیر خارجہ اسحاق…

مئی 2025ء

بھارت نے 26فروری2019ء کی صبح ساڑھے تین بجے بالاکوٹ…

1984ء

یہ کہانی سات جون 1981ء کو شروع ہوئی لیکن ہمیں اسے…

احسن اقبال کر سکتے ہیں

ڈاکٹر آصف علی کا تعلق چکوال سے تھا‘ انہوں نے…

رونقوں کا ڈھیر

ریستوران میں صبح کے وقت بہت رش تھا‘ لوگ ناشتہ…

انسان بیج ہوتے ہیں

بڑے لڑکے کا نام ستمش تھا اور چھوٹا جیتو کہلاتا…