ہفتہ‬‮ ، 18 جنوری‬‮ 2025 

تحریک انصاف نے طلباء،تاجروں اورٹرانسپورٹرز سے اپیل کردی ؟

datetime 19  دسمبر‬‮  2015
ISLAMABAD: A large number of PTI supporters gathered at Jinnah Avenue during PTI public meeting on the last day of election camping. INP PHOTO by Sulaman Choudhry
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

کراچی(نیوز ڈیسک)پاکستان تحریک انصاف کے رہنماء سبحان علی ساحل نے کہا ہے کہ ہم حکومت سندھ کو متنبہ کرتے ہیں کہ رینجرز کے اختیارات کو محدود کرنے کے حوالے سے سندھ حکومت نے پیر تک اپنی قرار داد کو واپس نہیں لیا تو منگل 22دسمبر کو تحریک انصاف کی جانب سندھ اسمبلی کا گھیراؤ کیا جائے گا۔ہم تاجروں، سول سو سائٹی کے افراد اور طلباء سے بھی اپیل کرتے ہیں کہ وہ بھی سندھ اسمبلی کے گھیراؤ اور احتجاج میں شامل ہوں۔ ان خیالات کا اظہار انھوں نے ہفتہ کے روز کراچی پریس کلب میں پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ اس موقع پر ان کے ہمراہ راجہ اظہر، سرور راجپوت، اورریاض حیدر بھی تھے۔ سبحان علی ساحل نے کہا کہ رینجرز کی کارکردگی سے کراچی میں معیشت پروان چٹرھی ٹارگٹ کلنگ اور بھتہ خوری میں کمی واقع ہوئی ۔ تاجر برادری اور سول سوسائٹی نے سکون کا سانس لیا لیکن سندھ حکومت گورنمنٹ جرائم پیشہ افراد کے خلاف آپریشن جاری رکھنے اور اپنی کرپشن چھپانے کیلئے رینجرز اختیارات محدود کر کے آدھا تیتر آدھا بٹیر کا کھیل کھیل رہی ہے۔ کیوں کہ اختیارات محدود ہونے سے رینجرز کا کارکردگی پر اثر پڑے گا۔ اس سے کراچی شہر کا امن ایک بار پھر خراب ہوجائے گا۔انھوں نے کہا کہ سندھ حکومت صرف ڈاکٹر عاصم جن کی کرپشن کی کڑیاں ان کی بڑی قیادت سے جاکر ملتی ہیں ان کو بچانے کیلئے کراچی کے امن کو ایک مرتبہ پھر داؤ پر لگانا چاہتی ہے۔سبحان علی ساحل نے کہا کہ سندھ حکومت کراچی کے امن و امان سے کتنا سنجیدہ ہے اس کا اس بات سے اندازہ لگایا جاسکتا ہے کہ صرف چند منٹ میں سندھ اسمبلی سے رینجرز کے حوالے سے قرار داد منظور کروالی گئی۔ قرار داد کے ذریعے سے کراچی آپریشن کو متنازعہ بنانے کو کوشش کی گئی ہے۔ انھوں نے کہا کہ ہم وفاقی حکومت کو بھی متنبہ کرتے ہیں کہ وہ رینجرز کے معاملے پر بی جمالو کا کردار ادا نہ کرے



کالم



خود کو کبھی سیلف میڈنہ کہیں


’’اس کی وجہ تکبر ہے‘ ہر کام یاب انسان اپنی کام…

20 جنوری کے بعد

کل صاحب کے ساتھ طویل عرصے بعد ملاقات ہوئی‘ صاحب…

افغانستان کے حالات

آپ اگر ہزار سال پیچھے چلے جائیں تو سنٹرل ایشیا…

پہلے درویش کا قصہ

پہلا درویش سیدھا ہوا اور بولا ’’میں دفتر میں…

آپ افغانوں کو خرید نہیں سکتے

پاکستان نے یوسف رضا گیلانی اور جنرل اشفاق پرویز…

صفحہ نمبر 328

باب وڈورڈ دنیا کا مشہور رپورٹر اور مصنف ہے‘ باب…

آہ غرناطہ

غرناطہ انتہائی مصروف سیاحتی شہر ہے‘صرف الحمراء…

غرناطہ میں کرسمس

ہماری 24دسمبر کی صبح سپین کے شہر مالگا کے لیے فلائیٹ…

پیرس کی کرسمس

دنیا کے 21 شہروں میں کرسمس کی تقریبات شان دار طریقے…

صدقہ

وہ 75 سال کے ’’ بابے ‘‘ تھے‘ ان کے 80 فیصد دانت…

کرسمس

رومن دور میں 25 دسمبر کو سورج کے دن (سن ڈے) کے طور…