دبئی(نیوزڈیسک)سابق صدر آصف زرداری کی صاحبزادی بختاور بھٹو زرداری کی دبئی میں زپ لائننگ نامی کھیل کو انجوائے کرنے کی ایک ویڈیو کو سوشل میڈیا پر پر کافی پذیرائی حاصل ہوئی ہے۔ بختاور بھٹو اپنے اہل خانہ کیساتھ ان دنوں دبئی میں مقیم ہیں۔ دبئی میں قیام کے دوران بختاور کی جانب سے سماجی رابطے کی ویب سائٹ انسٹا گرام پر جاری کی گئی ایک ویڈیو کو کافی پذیرائی ملی ہے ۔ان کی ویڈیومیں بختاور بھٹوزرداری دبئی کی ایک بلند و بالا عمارت سے زپ لائننگ نامی کھیل کو انجوائے کر رہی ہیں۔ اس دوران بختاور کافی پرجوش دکھائی دے رہی ہیں۔ بختاور کی اس ویڈیو کو ان کے چاہنے والوں اور دیگر لوگوں کی جانب سے کافی پسند کیا گیاہے اور ان کی دلیری کی کافی تعریف کی گئی ہے۔