اسلام آباد(نیوزڈیسک) پچھلے سال دسمبرمیں آرمی پبلک سکول پرحملے میں ابراہیم زخمی ہوااوراپاہج ہوگیالیکن ایک سال گزرنے کے باوجود نہ توخیبرپختونخوا حکومت نے اورنہ ہی وفاقی حکومت نے اس کاکوئی علاج کروایا۔بحریہ ٹاﺅن کے مالک ملک ریاض حسین نے اس بچے کاعلاج کروایا۔ابراہیم کوعلاج کے لئے لندن کے ہسپتال میں بھجوایاگیااورابراہیم کی ماں کوملک ریاض حسین نے 1کروڑ40لاکھ روپے علاج کے لئے دیے۔آج سوشل میڈیاپرابراہیم کی والدہ کی ایک ویڈیووائرل ہوئی ہے جس میں ابراہیم کی ماں خیبرپختونخواحکومت اوروفاقی حکومت کوبددعائیں دیتی ہوئی نظرآرہی ہے ۔وہ ویڈیومیں یہ کہتے ہوئے نظرآئیں کہ دونوں حکومتوں کوشرم آنی چاہیے جوکام حکومت کے کرنے کاتھاوہ ملک ریاض حسین نے کیا۔آپ ویڈیونیچے دیکھ سکتے ہیں