کراچی(نیوزڈیسک)دنیا بھر میں دہشت گردی کا سب سے زیادہ شکار مسلمان ہیں، 2014میں دہشت گردی کی مجموعی ہلاکتوں میں 78فی صد ہلاکتیں پانچ ممالک عراق، افغانستان، نائیجیریا، پاکستان اور شام میں ہوئیں جن میں عراق سرفہرست رہا۔ برطانوی اخبارمیں دھشت گردی کے عالمی انڈیکس کے حوالہ سے شائع ہونے والی رپورٹ کے مطابق دہشت گردی کے شکار دس سرفہرست ملکوں میں مسلمان ممالک سرفہرست ہیں۔ ہلاکتوں کے اعتبار سے عراق سرفہرست رہا۔برطانوی اخبار کے مطابق دہشت گردی کے واقعات دنیا بھر میں بڑھ رہے ہیں جس کا نتیجہ عالمی بد امنی ، بے چینی اور عدم تحفظ کا احساس ہے۔گلوبل ٹیررزم انڈیکس ظاہر کرتا ہے کہ عالمی طور پر اسی فیصد ہلاکتیں صرف پانچ ممالک میں ہوئیں۔ 2014میں دنیا بھر میں دہشت گرد حملوں میں32658افراد ہلاک ہوئے جو2013کے مقابلے میں80فی صد زیادہ تھے۔ گزشتہ سال دہشت گردی سے سب سے زیادہ متاثرہ ٹاپ دس میں سات مسلم اکثریتی ممالک ہیں۔برطانوی اخبار’’انڈی پینڈنٹ ‘‘ کے مطابق جی ٹی آئی رپورٹس میں یہ بھی کہا گیا ہے کہ 2014میں دہشت گردی کی مجموعی ہلاکتوں میں 78فی صد ہلاکتیں پانچ ممالک عراق، افغانستان، نائیجیریا، پاکستان اور شام میں ہوئیں۔گزشتہ برس دہشت گردی کی کارروائیوں میں سب سے زیادہ متاثر ملک عراق رہا۔گلوبل ٹیرررزم انڈیکس کے اعدادوشمار کے مطابق 2014میں عراق میں دہشت گردی سے9929ہلاکتیں ہوئیں۔ کسی ایک ملک میں یہ ایک سال میں سب سے زیادہ ہلاکتیں تھیں۔160ممالک کے اعدادوشمار میں یہ بات بھی سامنے آئی کہ گزشتہ بر س سب سے زیادہ دہشت گردی کی کارروائیاں نائیجیریا میں ہوئیں جہاں2014میں دہشتگردی میں7512افراد مارے گئے، یہ ہلاکتیں2013کے مقابلے میں تین سو فی صد زیادہ تھیں۔نائیجیریامیں تقریباً نصف مسلمان اور نصف عیسائی ہیں۔دہشت گردی سے سب سے زیادہ متاثرہ گیارہ میں دس ممالک میں مہاجرین اور اندرونی نقل مکانی کی شرح سب سے زیادہ ہے۔
*****
2014ءمیں کتنے مسلمان ممالک دہشتگردی سے متاثرہوئے ؟
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
-
نثار خان اپنے خاندان اور ساتھیوں سمیت پاکستان تحریک انصاف میں شامل
-
کین کون میں چار دن
-
یکم جولائی سے سرکاری دفاتر میں نیا قانون نافذ
-
پاکستان کو آئی سی سی ورلڈکپ کی میزبانی مل گئی
-
حکومت نے بجلی کی سبسڈی کو ٹارگٹڈ بنانے کے لیے نیا سسٹم متعارف کرا دیا
-
یو اے ای سے پاکستانیوں کی مبینہ بے دخلی پر اماراتی حلقوں کا بڑا موقف سامنے آ گیا
-
آئی پی ایل میں 15 سالہ ویبھاؤ سوریاونشی نے کتنا پیسہ کمایا؟
-
ڈولا رے گانے’ کی شوٹنگ کے دوران حاملہ ہونیکا دعویٰ، مادھوری ڈکشت نے خاموشی توڑ دی
-
اداکارہ مومنہ اقبال کے شوہر کون ہیں؟ تفصیلات سامنے آگئیں
-
سونے کی فی تولہ قیمت میں حیران کن کمی
-
بھارتی سپریم کورٹ نے جسم فروشی کو قانونی قرار دے دیا
-
اسلام آباد میں شہریوں کی ہلاکت کا معاملہ، ریس لگانے والا لینڈ کروزر سوار ایک ملزم لیگی رہنما کا بھا...
-
لاہور سمیت پنجاب کے مختلف اضلاع میں بارش کی پیشگوئی
-
مارکیٹس اور مالز رات 8 بجے بند کرنے کا نوٹیفکیشن جاری



















































