پیر‬‮ ، 18 اگست‬‮ 2025 

بے نظیرکی برسی اورآصف زرداری کے عمرے کاکیاتعلق ہے ؟

datetime 19  دسمبر‬‮  2015
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

کراچی(نیوزڈیسک) سابق صدر اورپیپلز پارٹی کے شریک چیئرمین آصف علی زرداری کا حالیہ دورہ سعودی عرب پاکستان کی موجودہ صورت حال میں خصوصی اہمیت اختیار کرگیا ہے۔اطلاعات ہیں کہ سعودی حکام کی کوششوں کے نتیجے میں ان کی پاکستان واپسی کاراستہ ہموار ہوسکتاہے تاہم پیپلز پارٹی کے اہم ذرائع اس حوالے سے کچھ بتانے سے گریزاں ہیں اوران اطلاعات کی نفی کررہے ہیں۔ وفاقی حکومت کے حلقوں کاکہنا ہے کہ آصف زرداری اپنی مرضی سے بیرون ملک گئے ہیں اوران کی واپسی میں حکومت کی جانب سے کوئی رکاوٹ نہیںہے وہ جب چاہیںپاکستان آئیں اورجب چاہیں بیرون ملک جائیں یہ ان پر منحصر ہے۔باخبرسیاسی حلقوں کا کہناہے کہ آصف زرداری کے دورہ سعودی عرب کی نوعیت محض عمرے کی ادائیگی نہیں بلکہ اس دورے کے پس پردہ عالمی سیاسی صورت حال اوراس میں پاکستان کے کلیدی کردارکے حوالے سے سعودی قیادت سے اہم مشاورت کرنا تھا اطلاعات ہیں کہ سعودی حکام کی کوششوں کے نتیجے میں ان کی وطن واپسی کا راستہ ہموار ہوسکتاہے اور بہت ممکن ہے کہ معاملات طے ہو جانے کی صورت میں وہ 27 دسمبر سے قبل وطن واپس آ جائیں۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



وین لو۔۔ژی تھرون


وین لو نیدر لینڈ کا چھوٹا سا خاموش قصبہ ہے‘ جرمنی…

شیلا کے ساتھ دو گھنٹے

شیلا سوئٹزر لینڈ میں جرمنی کے بارڈرپر میس پراچ(Maisprach)میں…

بابا جی سرکار کا بیٹا

حافظ صاحب کے ساتھ میرا تعارف چھ سال کی عمر میں…

سوئس سسٹم

سوئٹزر لینڈ کا نظام تعلیم باقی دنیا سے مختلف…

انٹرلاکن میں ایک دن

ہم مورج سے ایک دن کے لیے انٹرلاکن چلے گئے‘ انٹرلاکن…

مورج میں چھ دن

ہمیں تیسرے دن معلوم ہوا جس شہر کو ہم مورجس (Morges)…

سات سچائیاں

وہ سرخ آنکھوں سے ہمیں گھور رہا تھا‘ اس کی نوکیلی…

ماں کی محبت کے 4800 سال

آج سے پانچ ہزار سال قبل تائی چنگ کی جگہ کوئی نامعلوم…

سچا اور کھرا انقلابی لیڈر

باپ کی تنخواہ صرف سولہ سو روپے تھے‘ اتنی قلیل…

کرایہ

میں نے پانی دیا اور انہوں نے پیار سے پودے پر ہاتھ…

وہ دن دور نہیں

پہلا پیشہ گھڑیاں تھا‘ وہ ہول سیلر سے سستی گھڑیاں…