لاہور (نیوز ڈیسک) قومی اسمبلی کے حلقہ این اے154 میں ضمنی الیکشن میں جماعت اسلامی نے تحریک انصاف کی حمایت کا اعلان کر دیا ہے ، ہفتہ کے روز تحریک انصاف کے رہنما چوہدری سرور نے جمااسلامی کے رہنما لیاقت بلوچ سے ملاقات کی ہے جس میں ملکی مجموعی سیاسی صورت حال سمیت لودھراں ضمنی الیکشن پر تبادلہ خیال کیا گیا ،ملاقات میں جماعت اسلامی نے این اے 154 لودھراں کے الیکشن میں اپنی بھر پور حمایت کی یقین دہانی کرا ئی ہے ،چودھری سرور نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ الیکشن کمیشن بے اختیار اور سول انتظامیہ بالادست اور طاقتور ہے ۔ الیکشن کمیشن الیکشن میں ہونے والے بے ضابطگیوں پر صرف نوٹس لیتا ہے کوئی عملی کارروائی نہیں کرتا ۔ چودھری سرور کا کہنا تھا کہ جب تک ملک میں اداروں کو غیر سیاسی نہیں کریں گے تب تک عوام کو انصاف نہیں ملے گا ۔این اے 154 لودھراں میں ہونے والے ضمنی انتخابات کے متعلق سوال کا جواب دیتے ہوئے لیاقت بلوچ نے کہا کہ جماعت اسلامی تحریک انصاف کے امیدوار جہانگیر ترین کو مکمل سپورٹ کرے گی