لاہور (نیوز ڈیسک)” باکمال لوگ لاجواب سروس“ قومی ایئرلائن اور ایئرپورٹ امیگریشن نے خاتون کو مرد کے پاسپورٹ پر دبئی بھیج دیا۔ دبئی امیگریشن حکام نے خاتون کو ڈی پورٹ کر کے پی آئی اے کو پانچ ہزار درھم جرمانہ لگا دیا۔ تفصیلات کے مطابق 16 دسمبر کے روز لاہور ایئرپورٹ امیگریشن حکام اور پی آئی اے کی غفلت کے باعث قومی ایئرلائن کی پرواز پی کے 203 کے ذریعے خاتون مسافر افشاں صدیقی اپنے خاوید کے برٹش پاسپورٹ پر لاہور سے دبئی چلی گئیں، دبئی پہنچنے پر امیگریشن حکام نے افشاں صدیقی کو گرفتار کر کے واپس اسی روز پاکستان ڈی پورٹ کر دیا اور قومی ایئرلائن کو غفلت کرنے پر 5 ہزار درھم کا جرمانہ بھی عائد کر دیا۔ لاہور ایئرپورٹ سیکورٹی فورس نے افشاں صدیقی کو گرفتار کرنے کی بجائے چھوڑ دیا۔ افشاں صدیقی قومی ایئرلائن پر دبئی کی سیر کر کے گھر پہنچ گئی ۔