اتوار‬‮ ، 19 جنوری‬‮ 2025 

بلوچستان میں انتخابی مہم چلانے پر چار سیاسی کارکن اغوا

datetime 19  دسمبر‬‮  2015
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

کوئٹہ(نیوز ڈیسک) بلوچستان کے ضلع کیچ سے دو سیاسی جماعتوں سے تعلق رکھنے والے چار کارکنان کو اغوا کر لیا گیا ہے۔اغوا ہونے والے کارکنوں کا تعلق صوبے کی حکمران جماعت نیشنل پارٹی اور بلوچستان نیشنل پارٹی سے ہے۔ کیچ میں انتظامیہ کے ذرائع نے چار افراد کے اغوا کی تصدیق کرتے ہوئے بتایا کہ انھیں دو مختلف علاقوں سے اغوا کیا گیا۔ان افراد کے اغوا کے حوالے سے کالعدم عسکریت پسند تنظیم بلوچستان لبریشن فرنٹ نے مقامی میڈیا کو ایک بیان بھی جاری کیا ہے۔بیان میں ان کارکنوں کی تعداد پانچ بتائی گئی ہے جن میں سے تین کا تعلق نیشنل پارٹی بتایا گیاہے۔تنظیم کے ترجمان کی جانب سے جاری کیے جانے والے اس بیان کے مطابق تنظیم کی جانب سے خبردار کیے جانے کے باوجود یہ افراد انتخابی مہم چلا رہے تھے جس پر انھیں بیان کے مطابق ’گرفتار کیا گیا ہے۔ واضح رہے کہ ‘ضلع کیچ میں بلوچستان اسمبلی کی نشست پی بی 50 پر 30 دسمبر کو ضمنی انتخاب ہو رہا ہے۔اس نشست پر 2013 کے عام انتخابات میں مسلم لیگ (ن) کے امیدوار اکبر آسکانی کو کامیاب قرار دیا گیا تھا۔ ان کی نااہلی کے باعث اس نشست پر اب دوبارہ انتخاب ہو رہا ہے۔اسی تناظر میں بی ایل ایف نے دھمکی دی تھی کہ اس علاقے میں ضمنی انتخاب کے حوالے سے سرگرمیوں میں حصہ نہ لیا جائے۔ماضی میں بھی ضلع کیچ میں سیاسی کارکنوں اور رہنماو¿ں کو نشانہ بنایا گیا ہے اور رواں برس اکتوبر میں یہاں نیشنل پارٹی کے ایک مقامی رہنما کو گولی مار کر ہلاک کیا گیا تھا۔سخت گیر موقف کی حامل بلوچ قوم پرست جماعتیں اور عسکریت پسند تنظیمیں بلوچستان میں انتخابات کے خلاف ہیں۔ان جماعتوں کی جانب سے بائیکاٹ اور عسکریت پسند تنظیموں کی جانب سے دھمکیوں کے باعث بلوچستان کے بلوچ آبادی والے متعدد علاقوں میں 2013ء4 کے عام انتخابات متاثر ہوئے تھے۔



کالم



خود کو کبھی سیلف میڈنہ کہیں


’’اس کی وجہ تکبر ہے‘ ہر کام یاب انسان اپنی کام…

20 جنوری کے بعد

کل صاحب کے ساتھ طویل عرصے بعد ملاقات ہوئی‘ صاحب…

افغانستان کے حالات

آپ اگر ہزار سال پیچھے چلے جائیں تو سنٹرل ایشیا…

پہلے درویش کا قصہ

پہلا درویش سیدھا ہوا اور بولا ’’میں دفتر میں…

آپ افغانوں کو خرید نہیں سکتے

پاکستان نے یوسف رضا گیلانی اور جنرل اشفاق پرویز…

صفحہ نمبر 328

باب وڈورڈ دنیا کا مشہور رپورٹر اور مصنف ہے‘ باب…

آہ غرناطہ

غرناطہ انتہائی مصروف سیاحتی شہر ہے‘صرف الحمراء…

غرناطہ میں کرسمس

ہماری 24دسمبر کی صبح سپین کے شہر مالگا کے لیے فلائیٹ…

پیرس کی کرسمس

دنیا کے 21 شہروں میں کرسمس کی تقریبات شان دار طریقے…

صدقہ

وہ 75 سال کے ’’ بابے ‘‘ تھے‘ ان کے 80 فیصد دانت…

کرسمس

رومن دور میں 25 دسمبر کو سورج کے دن (سن ڈے) کے طور…