پشاور(نیوزڈیسک)حکومت خیبر پختونخوا اور اکاونٹنٹ جنرل خیبرپختونخوا کی مشترکہ کاوش سے صوبے کے تمام پنشنرزکی سہولت کے لئے پنشن کی ادائیگی بذریعہ بنک کرنے کے پراجیکٹ پر عمل درآمد شروع ہو گیا ہے۔اس سلسلے میں 35آئی ٹی ماہرین کو اے جی آفس میں تربیت دی گئی۔تربیت کے اختتام پر اکاﺅنٹنٹ جنرل خیبر پختونخوا شہزادہ تیمورخسرو اور سیف الرحمان عثمانی پراجیکٹ ڈائریکٹر محکمہ خزانہ نے سرٹیفیکیٹ تقسیم کئے۔اس موقع پر اے جی نے شرکاءکو بتایاکہ اب پنشنرزکو انتظار اور قطار کی صعوبت سے چھٹکارا مل جائے گا۔ پنشنرز ا پنی صوابدید پر اے ٹی ایم کے ذریعے پنشن حاصل کر سکیں گے۔ گھوسٹ پنشنرزکا خاتمہ ہوگا،پنشنرزکو کمپیوٹرائزڈ پنشنر کارڈ جاری کئے جائیں گے اور بائیو میٹرک ٹیکنالوجی کا استعمال کیا جائے گا۔