لاہور(نیوزڈیسک) پولیس نے کوٹ لکھپت کے علاقے میں جوان بیٹے کو قتل اور بیٹی کو فائرنگ کرکے زخمی کرنے والے باپ کو گرفتار کرلیا ۔عنایت نامی شخص نے ایک ماہ قبل کوٹ لکھپت میں فائرنگ کرکے اپنے بیٹے کو قتل اور بیٹی کو زخمی کردیا تھا جسے پولیس نے گرفتار کرلیا۔ملزم عنایت نے بیٹے وقاص کے سر میں گولیاں مارکر اسے قتل کیا تھا جبکہ بیٹی کے چہرے اور گردن پر گولی ماری۔ملزم عنایت نے پولیس کو اعترافی بیان میں کہا کہ جوان اولاد نے گاﺅں میں بیٹھنے کے قابل نہیں چھوڑا تھا، بیٹے نے عیاشی کی خاطر گھر کا سامان تک بیچنا شروع کردیا تھا جس پر اس نے ایسا اقدام اٹھایا۔پولیس نے ملزم عنایت کے خلاف ایف آئی درج کرلی ہے جبکہ اس سے مزید تفتیش کا سلسلہ جاری ہے