لاہور(نیوزڈیسک)سیاست میں انٹری،ریحام خان آخر دل کی بات زبان پر لے ہی آئیں،تحریک انصاف کے چیئر مین عمران خان کی سابق اہلیہ ریحام خان کا کہنا ہے کہ سیاست ہماری زندگیوں سے جڑ چکی ہے، جسے اب جدا کرنا مشکل ہے۔ ریحام خان نے یہ بات الحمرا ہال لاہور میں جاری فلم فیسٹول کے دوران میڈیا سے بات کرتے ہوئے کہی، انہوں نے معروف بھارتی اداکار اوم پوری سے بھی ملاقات کی۔ اس موقع پر ریحام خان کا کہنا تھا کہ بھارت اور پاکستان کو ملتے جلتے رہنا چاہیئے اور دونوں ملکوں کے مابین ویزوں میں ا?سانی بھی پیدا کی جانی چاہیے، ایک سوال کے جواب میں ریحام خان کا کہنا تھا کہ سیاست ہماری زندگیوں سے جڑ چکی ہے جسے اب نکالنا مشکل ہے۔