کراچی(نیوزڈیسک)پیپلزپارٹی فہمیدہ مرزا اورذوالفقار مرزا کیخلاف کھل کرسامنے آگئی،پاکستان پیپلز پارٹی نے ذوالفقار مرزا اور فہمیدہ مرزا کے خلاف الیکشن کمیشن میں درخواست دائر کر دی۔درخواست گزار تاج حیدر اور نفیسہ شاہ نے مو¿قف اپنایا کہ بدین میں بلدیاتی انتخابات کے دوران ذوالفقار مرز ا اور فہمیدا مرزا نے امن و امان کی صورتحال خراب کی۔ ذوالفقار مرزا نے پہلے سو افراد کو مار کر بدلہ لینے کی باتیں کیں، اب پھر کر رہے ہیں۔ ذوالفقار مرزا اور فہمیدہ مرزا نے بلدیاتی انتخابات کی انتخابی مہم چلا کر ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی کی۔ درخواست گزاروں کا کہنا ہے کہ انتخابی ضابطہ اخلاق کے مطابق قومی اسمبلی کا رکن انتخابی مہم میں حصہ نہیں لے سکتا، لہٰذا الیکشن کمیشن ذوالفقار مرزا اور فہمیدہ مرزا کے خلاف کارروائی کرے۔ میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے تاج حیدر کا کہنا تھا کہ ذوالفقار مرزا کے خلاف ثبوت جمع کرانے کے باوجود الیکشن کمیشن کارروائی نہیں کر رہا۔