پشاور(نیوزڈیسک) خیبرپختونخوا،تحریک انصاف میں اہم عہدے کیلئے اختلافا ت شدت اختیارکرگئے،خیبر پختونخوا اسمبلی میں ڈپٹی سپیکر کے عہدے کے لئے کاغدات نامردگی 21 دسمبر کو جمع کرائے جا رہے ہیں۔ ذرائع کے مطابق پی ٹی آئی حکومت کی جانب سے سابق معاون خصوصی مہر تاج روغانی کو نامزد کیا گیا ہے جبکہ پی ٹی آئی کی خاتون ایم پی اے دینہ ناز نے بھی کاغذات جمع کرانے کا فیصلہ کیا ہے۔ دونوں ایم پی ایز کے درمیان ڈپٹی سپیکر کے عہدے پر انتخاب لڑنے کی وجہ سے احتلافات کھل کر سامنے آ گئے ہیں۔ ایم پی اے دینہ ناز پر پی ٹی آئی کے قائدین کی جانب سے کاغذات نامزدگی جمع نہ کرانے کے لئے دباو¿ ڈالا جا رہا ہے۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ خاتون ایم پی اے دینہ ناز کو پی ٹی آئی کے چند مرد اراکین کی حمایت بھی حاصل ہے، جس کو صغیہ راز میں رکھا جا رہا ہے تاہم پیر کے روز پی ٹی آئی کی جانب سے دو خواتین ایم پی ایز دینہ ناز اور مہر تاج روغانی کاغذات نامزدگی جمع کرائیں گی۔