ہفتہ‬‮ ، 18 جنوری‬‮ 2025 

کراچی میں 5 منزلہ عمارت زمین میں دھنس گئی، عوام میں خوف و ہراس

datetime 19  دسمبر‬‮  2015
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

کراچی(نیوزڈیسک)کراچی میں 5 منزلہ عمارت زمین میں دھنس گئی، عوام میں خوف و ہراس،کراچی کے علاقے گلشن اقبال بلاک دس میں رہائشی عمارت اچانک چار انچ زمین میں دھنس گئی، دیواروں میں دراڑیں پڑ گئیں اور عمارت ہلنے لگی، انتظامیہ نے بلڈنگ سیل کر کے عمارت گرانے کا فیصلہ کر لیا ہے، قریبی عمارتوں کو بھی خالی کرا لیا گیا ہے۔نجی ٹی وی کے مطابق گلشن اقبال بلاک دس میں سینٹرل کوآپریٹو ہاو¿سنگ سوسائٹی کے مکینوں پر اچانک ہی مصیبت آن پڑی، ایک سو بیس گز پر بنی پانچ منزلہ رہائشی عمارت چار انچ زمین میں دھنس گئی اور ایک طرف کو جھک گئی۔ عمارت میں جگہ جگہ دراڑیں پڑ گئی ہیں جس کے بعد فوری طور پر تمام فلیٹس اور دکانیں خالی کرا لی گئیں۔اس بلڈنگ کے اطراف میں بنی دیگر عمارتوں کو بھی خالی کرا لیا گیا ہے، اسسٹنٹ کمشنر ضلع شرقی شوکت علی کا کہنا ہے کہ اب اصل مسئلہ بلڈنگ گرانے کا ہے۔ رہائشیوں کا کہنا ہے کہ عمارت گرنے سے ان کا سب کچھ ختم ہو جائے گا۔ علاقہ مکینوں کے مطابق اس عمارت کی تعمیر مختلف مراحل میں ہوئی ہے۔ چار منزلوں کے بعد پانچویں منزل پر اضافی پینٹ ہاو¿س بنا دئیے گئے۔ انتظامیہ نے عمارت کو سیل کر دیا ہے اور بلڈر کی تلاش شروع کر دی ہے۔



کالم



خود کو کبھی سیلف میڈنہ کہیں


’’اس کی وجہ تکبر ہے‘ ہر کام یاب انسان اپنی کام…

20 جنوری کے بعد

کل صاحب کے ساتھ طویل عرصے بعد ملاقات ہوئی‘ صاحب…

افغانستان کے حالات

آپ اگر ہزار سال پیچھے چلے جائیں تو سنٹرل ایشیا…

پہلے درویش کا قصہ

پہلا درویش سیدھا ہوا اور بولا ’’میں دفتر میں…

آپ افغانوں کو خرید نہیں سکتے

پاکستان نے یوسف رضا گیلانی اور جنرل اشفاق پرویز…

صفحہ نمبر 328

باب وڈورڈ دنیا کا مشہور رپورٹر اور مصنف ہے‘ باب…

آہ غرناطہ

غرناطہ انتہائی مصروف سیاحتی شہر ہے‘صرف الحمراء…

غرناطہ میں کرسمس

ہماری 24دسمبر کی صبح سپین کے شہر مالگا کے لیے فلائیٹ…

پیرس کی کرسمس

دنیا کے 21 شہروں میں کرسمس کی تقریبات شان دار طریقے…

صدقہ

وہ 75 سال کے ’’ بابے ‘‘ تھے‘ ان کے 80 فیصد دانت…

کرسمس

رومن دور میں 25 دسمبر کو سورج کے دن (سن ڈے) کے طور…