کراچی(نیوزڈیسک)رینجرز کے اختیارات کامعاملہ،سندھ حکومت کا حتمی اقدام،عوام کی نظریں وفاق پر لگ گئیں،وزیرداخلہ سرپرائز دینگے؟، سندھ میں رینجرز کے اختیارات کا معاملہ اب وفاق کے کورٹ میں آ گیا۔ سندھ اسمبلی سے رینجرز کے مشروط اختیارات کی قرارداد کی منظوری کے بعد وزیر اعلی سندھ قائم علی شاہ نے سمری پر دستخط کر دئیے جس کے بعد محکمہ داخلہ سندھ نے سمری حتمی منظوری کے لئے وفاقی وزارت داخلہ کو بھجوا دی ہے۔ ذرائع کے مطابق آئین کا آرٹیکل 147 اور انسداد دہشتگردی ایکٹ یہ دونوں وفاقی قوانین ہیں اس لئے سمری کی حتمی منظوری بھی وفاق ہی دے گا۔ کراچی میں رینجرز کے اختیارات کا نوٹیفیکیشن اب وفاقی وزارت داخلہ کی منظوری کے بعد ہی جاری کیا جائے گا۔ذرائع کے مطابق رینجرزکے اختیارات کے معاملے پر وفاق تین اہم آپشنز پر غور کررہاہے اورتوقع ہے کہ آج وفاقی وزیرداخلہ چوہدری نثارعلی خان اہم سرپرائز دینگے۔