کراچی (نیوزڈیسک) وفاقی اردو یونیورسٹی کے وائس چانسلر کی ڈگری جعلی نکلی۔ نجی ٹی وی ذرائع کے مطابق وفاقی اردو یونیورسٹی کے وائس چانسلر سلیمان ڈی محمد کی پی ایچ ڈی کی ڈگری جعلی ثابت ہوچکی ہے۔ ایوان صدر اور ایچ ای سی کی ملی بھگت پر قائم مقام وائس چانسلر مقرر کیا گیا۔ سلیمان ڈی محمد کو یونیورسٹی کی ملازمت سے برطرف بھی کیا جاچکا ہے۔ سرقہ نویسی ثابت ہونے پر سلیمان ڈی محمد کو برطرف کیا گیا۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ صدر مملکت ممنون حسین کو بھی وائس چانسلر کی تعیناتی کرتے ہوئے اندھیرے میں رکھا گیا۔ ڈپٹی چیئرمین آف یونیورسٹی جاوید اشرف کی سفارش پر تقرری کی گئی۔ ایچ ای سی کے چیئرمین ڈاکٹر مختار احمد کی پشت پناہی حاصل ہے۔ برطرف ہونے والا شخص آج 13000 طلبہ کے مستقبل کے آگے سوالیہ نشان ہے۔ سلیمان ڈی محمد کی پی ایچ ڈی کی ڈگری جعلی ثابت ہوچکی ہے۔
*****
وفاقی اردو یونیورسٹی کے وائس چانسلر کی ڈگری جعلی نکلی
18
دسمبر 2015
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں