لاہور( نیوزڈیسک)محکمہ داخلہ نے پاسپورٹ کی ہوم ڈلیوری کی سہولت فراہم کرنے کا فیصلہ کر لیا ۔ ذرائع کے حوالے سے بتایا گیا ہے کہ اب پاسپورٹ بنانے والے شہری ہوم ڈلیوری کی سہولت سے بھی فائدہ اٹھا سکیںگے ۔ جس کے لئے شہریوں کو صرف 200روپے اضافی فیس ادا کرنا ہو گی۔