لاہور(نیوزڈیسک)پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان کی موجودگی میں نجی کالج کی فنڈ ریزنگ تقریب کے دوران بدنظمی کے باعث سیکیورٹی کو بلانا پڑ گیا۔ تفصیلات کے مطابق لاہور کے مقامی ہوٹل میں نمل کالج یونیورسٹی کی فنڈ ریزنگ تقریب اس وقت بدنظمی کا شکار ہو گئی جب’ سیلفی گروپ‘ نے عمران خان کو گھیر لیا اور ان کے ساتھ تصاویر بنوانے کی کوشش کی،اپنے ہر دلعزیز لیڈر کے ہمراہ تصویر بنوانے کےلئے ہال کے شرکاء سٹیج پر چڑھ دوڑے اور دیکھتے ہی دیکھتے سٹیج پر اس قدر رش بڑھ گیا کہ ہوٹل کی سیکیورٹی کو طلب کرنا پڑ گیا ،سیکیورٹی نے مداخلت کی اور’سیلفی گروپ‘ کو سٹیج سے نیچے اتارا، جس کے بعد معمول کے مطابق تقریب اپنے انجام کو پہنچی۔