کراچی(نیوزڈیسک) کراچی میں انسداد دہشت گردی پولیس کی کاروائی کے دوران سانحہ صفورا میں ملوث نجی یونیورسٹی کا سی ای او گرفتار کر لیا گیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق کراچی میں انسداد دہشت گردی پولیس کی جانب سے اہم کاروائی کی گئی ہے۔ کاروائی کے دوران ایک نجی یونیورسٹی کے سی ای او عادل مسعود بٹ کو گرفتار کیا گیا ہے۔ ملزم سانحہ صفورا کے مجرموں کو معاونت فراہم کرنے کے الزام میں گرفتار کیا گیا ہے