اسلام آباد( نیوزڈیسک) تحریک انصاف نے سعودی عرب کی سربراہی میں بننے والے فوجی اتحاد میں پاکستان کی شمولیت پر تحفظات کا اظہار کیاہے اورحکومت سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ قوم کو فوری طور پر اس اتحاد کے محرکات سے آگاہ کرے۔تحریک انصاف کی رہنماءشیریں مزاری نے اپنے سماجی رابطے کی ویب سائیٹ پرکہاکہ 34 اسلامی ممالک کے فوجی اتحاد میں پاکستان کی شمولیت کی اطلاعات تشویشناک ہیں۔شیری مزاری نے کہاکہ اس اتحاد میں ایران کو شامل نہ کرنے سے مسلم ممالک کے مابین خلفشار پیدا ہونے کا خدشہ ہے اور بظاہر یہ اتحاد ایران کو تنہا کرنے کی کوشش دکھائی دے رہا ہے۔دہشت گردی کی تمام اقسام سے نمٹنے کے لیے ایران کی اس اتحاد میں شمولیت نا گزیر ہے۔انہوں نے کہاکہ دفترخارجہ نے تونہیں بلکہ کس نے اس اتحاد میں پاکستان کی شمولیت کااظارکیاہے جوکہ سمجھ سے بالاترہے