لاہور(مانیٹرنگ ڈیسک)پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان کی ریحام خان سے علیحدیگی کے بعد عمران خان کی بہنوں کی ناراضگی ختم ہو گئی ہے۔ان کی بڑی بہن علیمہ خان نے ان کو کل لاہور میں اپنے گھر دعوت پر مدعو کر لیا ہے۔ ایک نجی ٹی وی چینل کے مطابق عمران خان کی ریحام سے علیحدگی کے بعد ان کی بہنوں نے خوشی کا اظہار کیا تھا کیونکہ وہ اس شادی پر خوش نہیں تھیں۔ اب ان میں طلاق ہونے کے بعد عمران خان کی بہنوں نے ان سے تعلقات بحال کر لئے ہیں۔