کراچی (نیوزڈیسک) حساس اداروں نے سندھ حکومت کوایک مراسلہ جاری کیاہے کہ فوج اوررینجرز کے بعد دہشتگرد وزیراعلی سندھ کے دفترپربھی حملہ کرسکتے ہیں ۔ایک نجی ٹی وی چینل کے مطابق حساس اداروں نے اپنے مراسلہ میں سندھ حکومت آگاہ کیاہے کہ دہشتگرد فوج اوررینجرز کے بعد وزیراعلی ہاﺅس کوبھی نشانہ بناسکتے ہیں اورمراسلے میں وزیراعلی ہاﺅس کی سیکورٹی پربھی کئی سوالات اٹھائے ہیں ۔مراسلے میں کہاگیاہے دہشتگرد سندھ کی اہم شخصیات پرحملے کرسکتے ہیں اورسند ھ حکومت کوسیکورٹی سخت کرنے کاکہاگیاہے ۔