اسلام آباد (نیوز ڈیسک) عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید احمد نے کہا ہے کہ چوہدری نثار سچ اور جھوٹ میں تمیز کی صلاحیت رکھتے ہیں، کراچی میں رینجرز کا مسئلہ خوش اسلوبی سے حل کیا جائے، دہشت گرد کون ہے اور جہاد کون کر رہا ہے اس حوالہ سے سوچوں کے تضاد کو ٹھیک کرنا بھی وزارت داخلہ کی ذمہ داری ہے۔ جمعہ کو قومی اسمبلی میں وزارت داخلہ کی کارکردگی پر بحث میں حصہ لیتے ہوئے شیخ رشید احمد نے کہا کہ وزارت داخلہ کسی بھی حکومت کا اہم ستون ہوتا ہے، ماضی میں سیاسی بنیادوں پر پولیس بھرتیوں کی وجہ سے پولیس کے محکمہ میں خرابیاں پیدا ہوئیں۔ انہوں نے کہا کہ وہ چوہدری نثار کو ذاتی طور پر جانتے ہیں اور میں نے ان کے ساتھ کام کیا ہے، وہ سچ اور جھوٹ میں تمیز کرنے کی صلاحیت رکھتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ دہشت گرد کون ہے اور جہاد کون کر رہا ہے اس حوالہ سے سوچوں کے تضاد کو ٹھیک کرنا بھی وزارت داخلہ کی ذمہ داری ہے۔ ملک کے امن و امان کو تباہ کرنے والے دہشت گردوں کو معمولی نہ سمجھا جائے۔ وزیر داخلہ نے خود کو ایوان کے سامنے پیش کرکے اچھی روایت قائم کی ہے۔ انہوں نے کہا کہ دنیا کی مختلف جیلوں میں ایسے لوگ قید ہیں جو پاکستانی شہری نہ ہونے کے باوجود پاکستان کا پاسپورٹ رکھتے ہیں۔ پختونوں کے شناختی کارڈ کا مسئلہ حل کیا جائے کیونکہ قبائلی علاقوں میں تحریری نکاح نامہ نہیں ہے۔ رینجرز نے سارے ملک میں امن اور سکون دیا ہے، ایم کیو ایم عوام کی خدمت کرنے والوں کی جماعت ہے، کراچی کا حساس مسئلہ ہے یہ خوش اسلوبی سے حل ہونا چاہئے، ساری قوم پاک فوج اور رینجرز کے ساتھ ہے۔
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
-
پیٹرول اور ڈیزل سستا کردیا گیا
-
ٹیسٹ کرکٹ کی تاریخ میں ایسا ریکارڈ قائم جو شاید کبھی نہ ٹوٹ سکے
-
لائبہ اعجاز کیس میں نیا موڑ، پوسٹ مارٹم رپورٹ میں اہم انکشاف
-
عرفان پٹھان کو افغان کرکٹر راشد خان کے گھر دعوت کی ویڈیو مہنگی پڑگئی
-
طلبا اور سرکاری ملازمین کی موجیں، نومبر میں مسلسل 3 چھٹیاں ملنے کا امکان
-
زلزلے کے جھٹکے
-
صاحبزادہ فرحان نے ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل میں ابھیشیک شرما کا بڑا ریکارڈ توڑ دیا
-
عمران خان بھٹو
-
کراچی : گھر سے 5 افراد کی لاشیں ملنے کا واقعہ : پولیس سرجن ڈاکٹر سمیعہ کا اہم انکشاف
-
پیٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں مزید کمی کا امکان
-
اپنا گھر سکیم، شہریوں کے لیے قرض کا حصول مزید آسان ہوگیا
-
اسکولوں کے نئے اوقات کار کا نوٹیفکیشن جاری
-
اقرار الحسن کا چار روزہ جسمانی ریمانڈ منظور، این سی سی آئی اے نے عدالت میں پیش کردیا
-
ملک میں سونے کی قیمت میں ہزاروں روپے کی کمی



















































