اسلام آباد(نیوز ڈیسک) مسلم لیگ (ن) کے سینئر رہنما اور سینیٹر مشاہد اللہ خان کا کہنا ہے کہ ایک طرف ملک حالت جنگ میں ہے تو دوسری جانب حکومت سندھ حالت بھنگ میں ہے۔ ڈپٹی چیئرمین سینٹ مولانا عبدالغفور حیدری کی سربراہی میں ہونے والے اجلاس میں مسلم لیگ (ن) کے رہنما سینیٹر مشاہد اللہ خان نے رینجرز کے اختیارات محدود کرنے پر سندھ حکومت کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا کہ ملک حالت جنگ میں ہے جبکہ سندھ حکومت حالت بھنگ میں ہے۔ سینیٹر مشاہد اللہ خان کے بیان پر پیپلز پارٹی کے ارکان نے شدید احتجاج کرتے ہوئے اجلاس کا واک آو¿ٹ کیا۔ پیپلز پارٹی کے شدید احتجاج پر مسلم لیگ (ن) کے رہنما نے اپنے الفاظ پر معذرت کی جبکہ ڈپٹی چیئرمین سینٹ نے سینیٹر مشاہد اللہ کے الفاظ کارروائی سے حذف کر دیئے۔