کراچی (نیوز ڈیسک) عبد الستار ایدھی کو آئی سی یو میں منتقل کر دیا گیا ہے . عبد الستار ایدھی کو گذشتہ برس گردے فیل ہونے پر ڈاکٹرز نے ساری زندگی ڈائیلسز کروانے کی ہدایت کی تھی تاہم اب انہیں انتہائی نگہداشت وارڈ میں منتقل کر دیا گیا ہے . پاکستان کے مشہور گلوکار اور میزبان فخر عالم نے مائیکرو بلاگنگ ویب سائٹ ٹویٹر پر اپنے پیغام میں بتایا کہ عبد الستار ایدھی کو انتہائی نگہداشت وارڈ میں منتقل کر دیا گیا ہے. فخر عالم کا کہنا تھا کہ ہماری دعائیں ملک کی سب سے بڑی ایمبولینس سروس کا آغاز کرنے والی شخصیت کے ساتھ ہیں. سوشل میڈیا پر بھی عبد الستار ایدھی کی صحتیابی کے لیے دعاو¿ں کی اپیل کی جا رہی ہے۔