اسلام آباد(نیوز ڈیسک) وفاقی وزیر داخلہ نثار علی خان نے کہا کہ مولانا عبد العزیز کیخلاف جب کوئی کیس نہیں ہے تو پھر انہیں کیوں گرفتار کیا جائے‘ قومی اسمبلی میں خطاب کرتے ہوئے چودھری نثار علی خان نے کہا کہ عبد العزیز کو پکڑ بھی لیں تو زیادہ دیر تک اندر نہیں رکھ سکتے۔ اسلام آباد میں2007ء کے آپریشن کا نتیجہ دیکھ لیا گیا ہے‘ اگر کوئی قانون توڑے گا تو ہم سختی سے نمٹیں گے۔ چودھری نثار علی خان کا کہنا تھا کہ دہشت گردی کیخلاف جنگ میں علما اور مدارس ہمارے معاون ہیں‘ اسلام آباد گرین بیلٹ پرون دیہاڑے مدرسوں کی تعمیر ہوئی‘ مدرسہ رجسٹریشن اور اس کے فارم پر علما سے اتفاق ہو گیا ہے مدرسہ نصاب میں دوررس تبدیلیاں کی گئی ہیں۔ مدرسوں میں کون سی دہشت گردی کی کہ ہم ان کے خلاف کاروائی کریں ۔