کراچی (نیوزڈیسک) سابق صدر اور پاکستان پیپلز پارٹی کے شریک چیئرمین آصف علی زرداری نے محترمہ بے نظیر بھٹو کی 27دسمبر کو ہونے والی برسی میںشرکت کے لیے ”محفوظ“ وطن واپسی کے لیے سعودیرب سے مدد مانگ لی ہے ۔سابق صدر کوپاکستان میں اپنے قریبی ساتھی ڈاکٹر عاصم حسین کی گرفتاری اور ان کے مبینہ انکشافات کے بعد وطن واپسی کی صورت میں گرفتاری کے خدشات ہیں ۔ذرائع کے مطابق بلاول بھٹو زرداری کی بھی وفاقی دارالحکومت میں موجودگی بھی اسی سلسلے کی ایک کڑی ہے اور وہ اعلیٰ ترین حلقوں سے سابق صدر آصف علی زراری کی محترمہ بے نظیر بھٹو کی برسی کی تقریب میں شرکت کو یقینی بنانے کے لیے رابطوں میں ہیں ۔ذرائع کے مطابق آصف علی زرداری کا دورہ سعودی عرب کی نوعیت محض عمرے کی ادائیگی کے لیے نہیں تھا بلکہ اس دورے کے پس پردہ عالمی سیاسی صورت حال اور اس میں پاکستان کے کلیدی کردار کے حوالے سے سعودی قیادت سے اہم مشاورت کرنا تھا ۔ذرائع کے مطابق سابق صدر نے اپنے دورے میں اپنی وطن واپسی کے حوالے سے بھی سعودی حکام سے مدد مانگی ہے ۔سابق صدر کو خدشہ ہے کہ سابق وفاقی مشیر پٹرولیم ڈاکٹر عاصم حسین کی گرفتاری دراصل ان کے خلاف گھیرا تنگ کرنے کی کڑی ہے اور اس بات کے امکانات ہیں کہ وطن واپسی کی صورت میں ان کو گرفتار بھی کیا جاسکتا ہے ۔ذرائع کا کہنا ہے کہ اس وقت پیپلز پارٹی کو سندھ میں جس کٹھن صورت حال کا سامنا ہے اور آصف علی زرداری کو دبئی میں طویل قیام پر مجبور ہونا پڑا ہے ۔ سعودی قیادت کی کوششوں کے نتیجے میں ان کی پاکستان واپسی کا راستہ ہموار ہو سکتا ہے اور بہت ممکن ہے کہ معاملات طے ہو جانے کی صورت میں وہ 27 دسمبر سے قبل وطن واپس آکر گڑھی خدا بخش بھٹو میں اپنی اہلیہ اورسابق وزیر اعظم محترمہ بے نظیر بھٹو کی برسی کی تقریب میں شرکت کریں گے ۔
زرداری نے،محفوظ ، وطن واپسی کےلئے سعودی عرب سے مدد مانگ لی
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
-
پیٹرول اور ڈیزل سستا کردیا گیا
-
ٹیسٹ کرکٹ کی تاریخ میں ایسا ریکارڈ قائم جو شاید کبھی نہ ٹوٹ سکے
-
لائبہ اعجاز کیس میں نیا موڑ، پوسٹ مارٹم رپورٹ میں اہم انکشاف
-
عرفان پٹھان کو افغان کرکٹر راشد خان کے گھر دعوت کی ویڈیو مہنگی پڑگئی
-
طلبا اور سرکاری ملازمین کی موجیں، نومبر میں مسلسل 3 چھٹیاں ملنے کا امکان
-
زلزلے کے جھٹکے
-
صاحبزادہ فرحان نے ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل میں ابھیشیک شرما کا بڑا ریکارڈ توڑ دیا
-
عمران خان بھٹو
-
کراچی : گھر سے 5 افراد کی لاشیں ملنے کا واقعہ : پولیس سرجن ڈاکٹر سمیعہ کا اہم انکشاف
-
پیٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں مزید کمی کا امکان
-
اپنا گھر سکیم، شہریوں کے لیے قرض کا حصول مزید آسان ہوگیا
-
اسکولوں کے نئے اوقات کار کا نوٹیفکیشن جاری
-
اقرار الحسن کا چار روزہ جسمانی ریمانڈ منظور، این سی سی آئی اے نے عدالت میں پیش کردیا
-
ملک میں سونے کی قیمت میں ہزاروں روپے کی کمی



















































