اسلام آباد(نیوز ڈیسک) جڑواں شہروں میں موبائل سروس کی معطلی ،سوالیہ نشان بن گئی .اسلام آباد اور اس کے جڑواں شہر پنڈی کے بیشتر علاقوں میں موبائل فون سروسز معطل کر دی گئی ہیں ۔ ذرائع کے مطابق موبائل سروسز کی بندش کیلئے پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن اتھارٹی کی جانب سے موبائل آپریٹرز کو ہدایات دی گئی تھیں۔ سکیورٹی وجوہات کی بناءپر معطل کی گئی سروسز سہہ پہر یا اس کے بعد بحال کردی جائیں گی ۔ اس کے علاوہ موبائل کمپنیز سے وابستہ متعلقہ شعبہ جات نے موبائل فون سروسز معطلی کی تصدیق کی ہے ۔جبکہ موبائل سروس کی بندش کاسلسلہ گزشتہ 4ہفتوں سے جاری ہے اس سلسلے میں وزار ت داخلہ اورنہ ہی پی ٹی اے نے کوئی وضاحت جاری کی ہے ۔