کراچی(نیوز ڈیسک) کراچی میں اسپیشل ٹاسک فورس اور پولیس کی مشترکہ کارروائی میںایک مغوی بازیاب جبکہ ایک اغواءکار کو رہا کرالیاہے ۔ ملزمان مغوی فیضان کے اہلخانہ سے پانچ کروڑ تاوان مانگ رہے تھے ۔ چھاپے کے دوران گرفتاری کے ڈر سے ملزمان نے اپنے ایک ساتھی عبدالمجید کو گولی مار کر ہلاک کردیا ۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ گروہ کا سرغنہ منصور پٹھان قتل اور اغوا کی دیگر وارداتوں میںبھی ملوث ہے ۔ رینجرز ذرائع کے مطابق گروہ کا سرغنہ منصور پٹھان اور زوہیب قریشی موقع سے فرار ہوگئے جن کی تلاش میںچھاپے مارے جارہے ہیں ۔